data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چارسدہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے )  سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے فیصلے عوامی اعتماد اور بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کیے جائیں گے، کسی کو بند کمروں میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  کے پی کے کا کہنا تھا کہ جس دن وزیراعلیٰ کے لیے میرا نام آیا تو کہا گیا ہمیں قبول نہیں لیکن آج عوام نے بتادیا کہ مجھے وہ قبول کرتے ہیں،  میرے خلاف ملک گیر سطح پر پروپیگنڈا کیا گیا، دہشتگرد اور ناتجربہ کار ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، مگر میں اپنے کام سے جواب دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں گے، عدالت کے احکامات کے باوجود مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اس لیے عوام کی عدالت میں حاضر ہوکر اپنا مقدمہ پیش کیا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں، ہم ملک میں حقیقی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پرعزم ہیں،  ظلم و جبر کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، میں واضح کرتا ہوں کہ حکومت، عوام اور پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا ایک بھی فیصلہ نہیں مانوں گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مرتضیٰ وہاب کراچی کی تباہی کی ذمے داری قبول کریں اور مستعفی ہوں ‘سیف الدین

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-01-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے قابض میئر کی جانب سے مین ہول پر ڈھکن لگانے اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے لیے ہر یوسی کو ایک لاکھ روپے فنڈ دینے کے اعلان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا 4 سالہ دور اقتدار شرمندگی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں،انہیں کراچی کی بربادی کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہیے،مرتضیٰ وہاب کے 2 سال ایڈمنسٹریٹرشپ ،2 سال مئیر شپ تباہی کی داستان ہے، ایک سال میں 24 بچے اور بڑے شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر اور نالوں میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں اب قابض میئر نے اپنے لال بجھکڑوں کے مشورے سے یہ حل تجویز کیا ہے،مرتضیٰ وہاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے بیان بازی سے گریز کریں ،اچھل کود، 2 نمبری اور ناٹک کا دور گزر گیا عوام اب ان لوگوں کے کارناموں سے خوب واقف ہو چکے ہیں، ایک لاکھ کا اعلان اس سے قبل بھی ماہ جون کے کونسل اجلاس میں کیا گیا تھا لیکن 6 ماہ بعد بھی کوئی رقم یونین کمیٹیز کو منتقل نہ ہوسکی، یوسیز میں ہزاروں گٹر ہوتے ہیں 50 ڈھکن لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس صرف اس کا 5ہزار 500 کروڑ روپے کا بجٹ ہے اور سندھ حکومت کا بجٹ 3500ارب کا ہے جبکہ واٹر کارپوریشن جس کے چیئر مین مرتضیٰ وہاب ہیں‘ نے 1.6بلین ڈالر کا قرض لیا ہے ان سارے کاموں کے لیے اب سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب یہ ہزاروں ارب روپے تو اپنے قبضے میں رکھنا چاہتے ہیں اور ہر یوسی کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر کے جو صرف 2کروڑ 46 لاکھ روپے بنتے ہیں جو صرف ایک یوسی کی ضرورت بھی پوری نہیں کرتے یہ ان چند ٹکوں سے پوری کراچی کے گٹروں اور اسٹریٹ لائٹس کی ذمے داری یوسی کے گلے میں ڈال کر بدنامی سے بچنا چاہتے ہیں۔ بطور چیئرمین واٹر کارپوریشن مرتضیٰ وہاب نے اربوں روپے پانی و سیوریج کے بلوں میں وصول کیے ہیں اربوں کے واٹر ٹینکر اور زیر زمین پانی بیچا ہے جبکہ میونسپل ٹیکس کے نام پر بھی کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے میئر نے 4 ارب روپے وصول کیے ہیں ،واٹر کارپوریشن نے کھربوں روپے کا قرض لیا ہے،بجائے ان کا حساب پیش کرنے کے 1 لاکھ روپے کا لالی پاپ دے کر قوم کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو اپنی قانون کی تعلیم کا استعمال کرنا چاہیے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں سیوریج کے مسائل یوسیز کا دائرہ اختیار ہی نہیں، یونین کمیٹی کو ایک لاکھ روپے خیرات کے بجائے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اداروں کو منتخب نمائندوں کے ماتحت کریں اور پھر ذمے داری ڈالیں ،آخر یہ سفید ہاتھی کس مرضی کی دوا ہیں،سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی یوسیز اور ٹاؤن کو مفلوج رکھ کر تمام وسائل پر قابض رہنا چاہتی ہے اور1 لاکھ کا اعلان کر کے آئندہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے بجائے اپنے کاندھوں سے ذمے داری ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • قریبی لوگ بھی حسد کر کے غلط مشورے دے سکتے ہیں: کومل عزیز
  • یورپین کونسل کا امریکی مداخلت قبول کرنے سے صاف انکار
  • ای سی سی اجلاس، گاڑیوں کے درآمد میں تبدیلی ودیگراہم فیصلوں کی منظوری
  • مرتضیٰ وہاب کراچی کی تباہی کی ذمے داری قبول کریں اور مستعفی ہوں ‘سیف الدین
  • نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کیے بغیر تبدیلی ممکن نہیں، صہیب عمار صدیقی
  • پی ٹی آئی عوامی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، ڈکٹیٹرشپ قبول نہیں، فہیم خان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: پاکستان کے مفاد میں فیصلوں کا ساتھ دیں گے
  • دہشت گرد اپنا نظام عوام پر مسلط نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • ٹنڈوالہیار سےحیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • شرجیل میمن کا ٹنڈوالہیار سےحیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان