پی ٹی آئی عوامی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، ڈکٹیٹرشپ قبول نہیں، فہیم خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ فوری طور پر ملک میں حقیقی سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، جس کا واحد راستہ عوامی مینڈیٹ کے احترام، آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ و آزاد میڈیا کے کردار کو تسلیم کرنے سے گزرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سابق ایم این اے فہیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی عوام نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو واضح اکثریت سے کامیاب کرایا اور 180 سے زائد نشستیں دلوا کر عمران خان کے عوامی مینڈیٹ پر اپنی مہر ثبت کی، افسوسناک طور پر اس عوامی مینڈیٹ پر کھلم کھلا ڈاکہ ڈالا گیا، جس کے نتیجے میں آج ملک نہ معاشی استحکام رکھتا ہے نہ سیاسی، ملک کو تجربہ گاہ بنانے والے کرپٹ حکمرانوں نے ہر طرف تباہی کے مناظر پیدا کر دیئے ہیں جن کی کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔ فہیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی جمہوریت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوششیں دراصل پاکستان کے عوام کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے عوامی امنگوں کے مطابق کرنے کا وقت ہے، کیونکہ کسی فردِ واحد کی مرضی پر نہ ملک چل سکتا ہے اور نہ جمہوریت پروان چڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کے خلاف استعمال کیے جانے والے تمام ہتھکنڈے بارہا ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ملک میں حقیقی سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، جس کا واحد راستہ عوامی مینڈیٹ کے احترام، آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ و آزاد میڈیا کے کردار کو تسلیم کرنے سے گزرتا ہے، جب تک انصاف کی بنیادیں مضبوط نہیں ہوں گی اور عوام کے فیصلوں کو مقدم نہیں رکھا جائے گا، ملک کسی بھی صورت ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوامی مینڈیٹ پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
مضبوط، مستحکم اور فعال جمہوریت کیلئے عوام کی بھرپور شرکت ناگزیر:ایاز صادق
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ووٹ ایک مقدس امانت اور قومی فریضہ ہے جس کے ذریعے عوام نہ صرف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ملک کی سمت اور مستقبل کا تعین بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد عوام کی رائے پر ہے اور عوام اپنے حقِ رائے دہی کے ذریعے اپنے نمائندوں کو اعتماد کا ووٹ دے کر ایوانوں تک پہنچاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا آئینی حق اور جمہوریت کو مستحکم بنانے کا موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ووٹ کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔