اجرک ڈے کا احترام، ملک دشمن نعرے قبول نہیں، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں
ضرورت پڑی تو ثابت کرینگے یہ شہر بانیانِ پاکستان کا ہے، چیئرمین کی وکلاء وفدسے ملاقات
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاقات کی اور سندھ میںکے سیاسی حالات ، غیر یقینی صورتحال اور سندھ کی مستقل قوموں کے اتحاد پر بات کی ۔ چیئرمین آفاق احمد نے وکلاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں۔ اسی طرح اجرک ڈے کا بھی احترام لیکن اجرک ڈے کی آڑ میں ملک دشمن نعری قبول نہیں کیونکہ اس طرح کے نعروں سے پاکستان سے محبت کرنے والوں میں اشتعال پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیزی کرنے والے لوگ بہت تھوڑے ہیں،اجرک ڈے کے منتظمین اور محب وطن سندھی عوام کو ایسے لوگوں کو اجرک ڈے سے دور رکھنا ہوگا۔آفاق احمد نے کہا کہ اجرک ڈے یا ثقافت ڈے کے نام پر شہر میں طاقت کا مظاہرہ کرکے شہر پر قبضے کا تاثر دینا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس شہر کو بنانے سنوارنے اور ملک کا معاشی حب بنانے میں میرے بزرگوں کا خون پسینہ لگا ہے ، ضرورت پڑی تو طاقت کا مظاہرہ کرکے ثابت کریں گے کہ یہ شہر بانیانِ پاکستان کا شہر ہے ناکہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ا فاق احمد اجرک ڈے کہا کہ
پڑھیں:
ملک کا دفاع اہم، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن تھا نہ ہوگا: بیرسٹر گوہر
ملک کا دفاع اہم، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن تھا نہ ہوگا: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہ ہے، نہ ہوگا۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، میں ہمیشہ سے امید کرتا آیا ہوں کہ تناؤ کم ہو اور تعلقات میں بہتری آئے، ریاستی ادارےاورسیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہے یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی ہمارا اورفوج بھی ہماری ہے، ہم نے اس کا عملی مظاہرہ کیا اور کریں گے، یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرے کو تسلیم کریں، جگہ دیں اور اعتماد کے فقدان کو ختم کریں، مین تمام جمہوریت پسندقوتوں سےاپیل کرتا ہوں کہ تناؤ کو کم کرنےمیں کرداراداکریں۔
انہوں نے کہا کہ میں میں اپیل کر تا ہوں کہ کچھ نان اسٹیک ہولڈرز کا طرزعمل پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان تناؤ کا سبب نہیں بننا چاہئے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی جیل میں ہے،ان سے ملاقاتوں کی اجازت ہو تو ہم بہتری کی طرف چلے جائیں گے، ملک تناؤ اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن ریڈ لائن کراس نہیں کی ، خواجہ آصف فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن ریڈ لائن کراس نہیں کی ، خواجہ آصف پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ فیفا کا پہلا امن ایوارڈ امریکی صدر ٹرمپ کے نام پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں، عطا تارڑ اب ان کو جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں، مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، عطا اللہ تارڑ اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے، بیرسٹر گوہر کا ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم