ایف سی کی جانب سے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کی جانب سے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔ اسپن کئی بائی پاس روڈ کی تکمیل سے جنوبی وزیرستان کے عوام کا ایک اور مطالبہ پورا ہوگیا۔ 9 اگست کے کنونشن میں محسود اور برکی قبائل کے مشران اور عمائدین نے بائی پاس روڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے جنوبی وزیرستان کے مشران سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ کیڈٹ کالج اسپین کئی کے قریب بائی پاس روڈ کا منصوبہ مکمل کر کے عوامی سہولت فراہم کر دی گئی، بائی پاس سڑک عوام کی آمدو رفت آسان اور روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم کرے گی۔ منصوبہ تعلیم، صحت اور تجارت میں بہتری کے ساتھ علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں مدد دے گا، مقامی عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایف سی (ساؤتھ) امن و سیکیورٹی کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی سرگرمِ عمل ہے، ترقیاتی منصوبے عوامی زندگی میں مثبت تبدیلیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بائی پاس روڈ ایف سی
پڑھیں:
راجہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ثابت ہوں گے، محترمہ نسیم میر
خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل ممتاز راٹھور جس رفتار سے کام کر رہے ہیں یقیناً ریاست میں انقلاب آئے گا اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل ہو گی اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محترمہ نسیم میر نے کہا ہی کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ثابت ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بننے سے عوامی مسائل حل ہوں گے اور تعمیر و ترقی سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جب بھی تعمیر و ترقی اور خوشحالی آئی وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی، پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ غریب عوام کی آواز ہے۔ نسیم میر نے کہا کہ فیصل ممتاز راٹھور جس رفتار سے کام کر رہے ہیں یقیناً ریاست میں انقلاب آئے گا اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل ہو گی، پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور کی قیادت میں متحد ہیں اور آمدہ الیکشن میں پارٹی کو موثر انداز میں مضبوط بنائیں گے۔