ویڈیو میں کانگریس لیڈر مختلف مواقع پر مختلف لوگوں سے بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، کچھ طلباء کانگریس کو بتاتے ہیں کہ بدعنوانی عروج پر ہے اور پیپر لیک کے خلاف کارروائی بھی نہیں ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی مستقل ملک کے نوجوانوں کے اہم مسائل اٹھاتے رہے ہیں۔ بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ان دنوں وہ زیادہ توجہ بہار کے نوجوانوں پر دے رہے ہیں اور ان کے مسائل کو سامنے رکھ کر حل تلاش کر رہے ہیں، وہ لگاتار بے روزگاری اور ہجرت کے ایشوز اٹھا رہے ہیں، خاص طور سے نوجوانوں کی آواز وہ مستقل بلند کر رہے ہیں۔ اپنی ایک تازہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی راہل گاندھی نے بہار کے نوجوانوں کی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی خراب پالیسیوں کے سبب ان صلاحیتوں کا استعمال نہیں ہو پاتا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ بہار کے نوجوان محنتی ہیں، کچھ کر دکھانے کا حوصلہ رکھتے ہیں لیکن حکومت اور سسٹم کی ناکامیاں ان کے خوابوں کو توڑ رہی ہیں۔ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ بے روزگاری اور ہجرت کی مار برداشت کر رہے نوجوانوں کے درمیان جب ملازمت کی تھوڑی امید پیدا ہوتی ہے، تو پیپر لیک کروا کر اس پر بھی پانی پھیر دیا جاتا ہے اور جب نوجوان انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں تو ان پر اندھا دھند لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں۔

راہل گاندھی نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ڈالی ہے، جس میں پیپر لیک کے شکار نوجوان اور اساتذہ صورتحال کی خرابی کا ذکر کرتے ہیں۔ ویڈیو میں راہل گاندھی مختلف مواقع پر مختلف لوگوں سے بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، کچھ طلباء کانگریس لیڈر کو بتاتے ہیں کہ بدعنوانی عروج پر ہے اور پیپر لیک کے خلاف کارروائی بھی نہیں ہوتی ہے۔ ایسے حالات میں کچھ طلباء کی خودکشی بھی دیکھنے کو ملی ہے، اور سب سے خراب حالت تو یہ ہے کہ کئی بار طالبات کو بھی پولیس کے ظلم کا شکار بننا پڑا ہے۔ راہل گاندھی ایسے حالات کو بدلنے کے لئے پرعزم ہیں اور اسی لئے انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم مل کر ان حالات کو بدلیں گے، نوجوانوں کے حق اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے ہر ضروری قدم اٹھائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے نوجوانوں راہل گاندھی نوجوانوں کے پیپر لیک رہے ہیں بہار کے

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش