موضوع: رہبر معظم کا کھلاڑیوں اور نوجوانوں سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں
پروگرام دین ودنیا
موضوع: رہبر معظم کا کھلاڑیوں اور نوجوانوں سے خطاب
مہمان: حجہ الاسللام و المسلمین جناب جری حیدر صاحب
میزبان: محمد سبطین علوی
پیش کش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
موضوعات گفتگو:
سافٹ وار کی اہمیت
جوانوں کے اذہان پر تسلط کے مختلف طریقے
مشرق وسطی کے بارے میں ٹرمپ کی بکواسیات اور رھبر کا تجزیہ
غزہ جنگ کا شریک جرم امریکہ
خلاصہ گفتگو: موجودہ دور میں سافٹ وار کی اہمیت انتہائی بڑھ چکی ہے۔ اب دشمن طاقت کے زور پر نہیں بلکہ میڈیا، ثقافت، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اقوام کے ذہنوں اور عقائد پر قبضہ کرتا ہے۔ یہ جنگ ایمان، فکر اور دینی اقدار کو کمزور کرنے کے لیے لڑی جا رہی ہے۔ اس کے مقابلے کے لیے ضروری ہے کہ ہم فکری بیداری، دینی بصیرت اور ثقافتی استقامت کو مضبوط بنائیں۔
آیتالله خامنہای میں کہا گیا کہ امریکہ حقیقی دہشتگرد ہے، اور ٹرمپ کا ایرانی عوام سے دوستی کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے کیونکہ امریکی پابندیاں خود ملتِ ایران کے خلاف ہیں۔ آپ نے کہا کہ ٹرمپ کی “معاملے” کی بات دراصل زور زبردستی اور تحمیل ہے، جسے ایرانی قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ مزید فرمایا کہ مغربِ ایشیا کی جنگوں اور بدامنی کا اصل سبب خود امریکہ ہے، جس کی فوجی موجودگی اور تسلط اس خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈکی بھائی کے جوا کیس سے نوجوانوں کو سبق ملا اور ماؤں نے سکھ کا سانس لیا؛ نادیہ خان
معروف اینکر اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک بار پھر اپنے بے باک تبصروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
جانے مانے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو مبینہ طور پر جوا ایپس کی تشہیر اور فروغ کے کیس میں جیل اور بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔
نادیہ خان نے اپنے شو میں اس کیس پر کہا کہ ڈکی بھائی نے خود ہی بدنامی کمائی ہے۔ جب پیسہ حرام کا ہو تو سکون کہاں سے آئے گا؟
انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب آج کل کے نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے۔ بغیر محنت کے آسانی کے ساتھ کمایا جانے والا پیسہ ہمیشہ آسانی سے چلا جاتا ہے۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ ہم ماؤں کو خوشی ہے کہ اب ہمارے بچے سیکھیں گے کہ شہرت اور پیسہ سب کچھ نہیں، تعلیم اور محنت ہی اصلی کامیابی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جن یوٹیوبرز نے اپنی بیویوں کے ساتھ طرح طرح کے وی لاگز بنا بنا کر شہرت کمائی آج ان کے انجام سے سب نے سبق لے لیا ہوگا۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی نے مبینہ طور پر اس کیس کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے بطور جرمانہ ادا کیے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کا طوفان برپا ہے۔