غزہ کے بچوں پر گولیاں کیوں نہیں چلانی چاہئیں؟ اسرائیلی وزیر کا ہرزہ سرائی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
عرب ویب سائٹ عرب 48 نے رپورٹ کیا ہے کہ کابینہ اجلاس کے دوران اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ نے کہا تھا کہ فوجی صرف ان بالغ مشتبہ افراد پر گولی چلاتے ہیں جو سرحد کے قریب آتے ہیں، نہ کہ ان بچوں پر جو گدھے پر سوار ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپنے اشتعال انگیز اور متنازع بیانات کے لیے معروف غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیرِ داخلہ و سلامتی ایتامار بن گویر نے ایک بار پھر غزہ کے بچوں پر فائرنگ کرنے کی حمایت کی ہے۔ عرب ویب سائٹ عرب 48 نے رپورٹ کیا ہے کہ کابینہ اجلاس کے دوران اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ نے کہا تھا کہ فوجی صرف ان بالغ مشتبہ افراد پر گولی چلاتے ہیں جو سرحد کے قریب آتے ہیں، نہ کہ ان بچوں پر جو گدھے پر سوار ہوتے ہیں۔ اس پر ایتامار بن گویر نے تمسخر آمیز لہجے میں سوال کیا کہ آخر گدھے پر سوار بچے پر گولی چلانے میں کیا برائی ہے؟
اجلاس میں موجود دیگر اسرائیلی وزراء نے بھی فلسطینی بچوں کی جان کے بارے میں طنز و تمسخر سے گفتگو کی۔ نتن یاہو کابینہ کے ایک اور وزیر داؤد امسالم نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ پہلے کس پر فائر کریں؟ بچے پر یا گدھے پر؟ اسی دوران وزیرِ داخلہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ جو کوئی بھی دیوار کے قریب آئے، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ بن گویر نے اس طرح کے انتہاپسندانہ اور نفرت انگیز بیانات دیے ہوں۔ ان بیانات نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید اور میڈیا ردِعمل کو جنم دیا ہے، اور اسرائیل کے اندرونی سیاسی حلقوں میں بھی اس طرزِ بیان پر بحث چھڑ گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔