سندھ، ڈینگی اور ملیریا ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
فیصلہ اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کو مدظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور فیصلے کا مقصد شہریوں کیلئے بروقت تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی، ملیریا اور مکمل بلڈ کاؤنٹ (سی بی سی) ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کو مدظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور فیصلے کا مقصد شہریوں کیلئے بروقت تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانا ہے۔ کمیشن کے مطابق ملیریا کا ٹیسٹ اب 3 ہزار کے بجائے صرف 600 روپے میں اور ڈینگی کے ٹیسٹ کی قیمت 3،450 روپے سے کم ہو کر 1،100 روپے ہوگی۔ کمیشن نے مزید بتایا کہ ایک سے زیادہ وائرل مارکر کا پتہ لگانے کیلئے کیا جانے والا ڈینگی کومبو ٹیسٹ اب 4،150 روپے کے بجائے 1500 روپے میں کیا جائے گا، جبکہ ڈینگی فالو اپ کیلئے کیا جانے والا مکمل بلڈ کاؤنٹ (سی بی سی) ٹیسٹ اب 1250 کے بجائے صرف 500 روپے میں کیا جائے گا۔ ٹیسٹوں کی یہ نئی قیمت صرف 21 اکتوبر سے 31 دسمبر تک لاگو ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی
کراچی:شہر قائد میں چند روز قبل 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی۔
اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق، درجہ اوّل ٹماٹر کی قیمت گزشتہ روز کے 207 روپے فی کلو سے کم ہو کر 195 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ بازار میں اس کی فروخت 238 روپے فی کلو کے نرخ پر جاری ہے۔
اسی طرح، درجہ دؤم ٹماٹر کی قیمت 141 روپے فی کلو سے کم ہو کر 113 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس درجہ کے ٹماٹر کا بازار بھاؤ 138 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز ٹماٹر کی سرکاری قیمتوں کو سختی سے نافذ کریں۔