ٹیلیگرام چینل (https://t.me/CyberIsnaadFront1) پر جاری کردہ ایک تین منٹ کے ویڈیو کلپ میں کمپنی کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پیش کی ہے، جس میں صہیونی فوجی سازوسامان کی تیاری کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیکر گروہ "الجبهة الإسناد السیبرانیة" (سائبر سپورٹ فرنٹ) نے اسرائیلی وزارتِ جنگ کے اہم ترین دفاعی منصوبوں کی خفیہ معلومات افشا کر دی ہیں، جن میں لیزری فضائی دفاعی نظام "آئرن بیم" (Iron Beam)، کثیرالمقاصد ڈرون "ہرمس 900" (Hermes 900)، اسپائیک میزائل (Spike) اور دیگر جنگی ساز و سامان کے منصوبے شامل ہیں۔ اس گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وزارتِ دفاعِ اسرائیل سے وابستہ بظاہر نجی کمپنی "مایا" میں کامیاب ہیکنگ کاروائی مکمل کی ہے۔

اس ہیکنگ کاروائی کے ذریعے رسائی حاصل کر کے ان حساس منصوبوں کے ڈیزائن، تیاری اور ترقی سے متعلق انتہائی قیمتی معلومات حاصل کی ہیں۔ کمپنی مایا دراصل اسرائیل کی بڑی دفاعی صنعتوں البت سسٹمز (Elbit Systems) اور رافائل (Rafael) کے لیے تحقیق و ترقی (R&D) کا مرکز ہے، اور یہ دونوں کمپنیاں وزارتِ دفاعِ اسرائیل کے تکنیکی و صنعتی بازو کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ہیکر گروہ نے اپنے ٹیلیگرام چینل (https://t.

me/CyberIsnaadFront1) پر جاری کردہ ایک تین منٹ کے ویڈیو کلپ میں کمپنی کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پیش کی ہے، جس میں صہیونی فوجی سازوسامان کی تیاری کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے۔  

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ تنظیم کے ہتھیاروں کا مقصد صرف اسرائیلی قبضے اور جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔ اگر اسرائیل فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کر دے تو حماس اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے کے لیے تیار ہے۔

خلیل الحیہ کے مطابق حماس اقوام متحدہ کی ایسی علیحدگی فورس کی تعیناتی قبول کرے گی جو سرحدوں کی نگرانی کرے اور غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں مزید 7 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔

11 اکتوبر 2025 سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 367 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں اب تک 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • روس: فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ
  • اطالوی کمپنی بنگلہ دیش ایئر فورس کو یورو فائٹر ٹائفون ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کرے گی
  • اسرائیل نے مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قراردیدیا
  • اسرائیل نواز یاسر ابو شباب کی موت
  • پاکستان دشمن اسرائیل کی مذموم سازش کا پردہ فاش
  • ٹرمپ کی بڑی درخواست مسترد، اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار
  • اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی سازش
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہوشربا انکشافات، پاکستان دشمن اسرائیل کی مذموم سازش کا پردہ فاش
  • حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان دشمن اسرائیل کی جاسوسی سازش کا پردہ فاش کر دیا