سکردو، ایم ڈبلیو ایم نے معدنیات کے تاجروں کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا ہے عوام کا ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں جیمز اور منرلز والوں پر پابندی لگائی گئی، راستے میں روک کر انہیں اغوا کیا گیا، انہیں ڈرا دھمکایا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے معدنیات سے منسلک تاجروں کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا ہے عوام کا ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں جیمز اور منرلز والوں پر پابندی لگائی گئی، راستے میں روک کر انہیں اغوا کیا گیا، انہیں ڈرا دھمکایا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اور حکومت و مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان حرکتوں سے باز رہیں اور عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں۔ منرلز والوں کو مزید تنگ کیا گیا تو عوام روڈ پر نکلیں گے۔ روندو میں جس دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ایم ڈبلیو ایم کی پوری ٹیم، عوامی ایکشن کمیٹی، قوم پرست لیڈران اور ہر علاقے کے لوگ اس دھرنے کے ساتھ ہیں، ہم سب مل کر اپنے پہاڑوں اور زمینوں کو بچائیں گے۔ عوام غصے میں ہیں، حکومت نے عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو بعد میں پیدا ہونے والے حالات کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایف سی کی جانب سے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل
اسلام آباد:ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کی جانب سے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔
اسپن کئی بائی پاس روڈ کی تکمیل سے جنوبی وزیرستان کے عوام کا ایک اور مطالبہ پورا ہوگیا۔
9 اگست کے کنونشن میں محسود اور برکی قبائل کے مشران اور عمائدین نے بائی پاس روڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے جنوبی وزیرستان کے مشران سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔
کیڈٹ کالج اسپین کئی کے قریب بائی پاس روڈ کا منصوبہ مکمل کر کے عوامی سہولت فراہم کر دی گئی، بائی پاس سڑک عوام کی آمدو رفت آسان اور روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم کرے گی۔
منصوبہ تعلیم، صحت اور تجارت میں بہتری کے ساتھ علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں مدد دے گا، مقامی عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ایف سی (ساؤتھ) امن و سیکیورٹی کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی سرگرمِ عمل ہے، ترقیاتی منصوبے عوامی زندگی میں مثبت تبدیلیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔