وزارت نے واضح کیا ہے کہ پابندی کا مقصد عبادت کے دوران زائرین کی توجہ مرکوز رکھنا ہے۔ قبل ازیں فوٹو گرافی پر ہلکی نوعیت کی ہدایات دی جاتی تھیں، جیسے سلفیز اور پوز دیئے گئے شاٹس سے گریز کرنا یا دوسروں کی اجازت کے بغیر تصویریں نہ لینا۔ تاہم، نئی پالیسی میں یہ اصول مکمل پابندی میں تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین میں ہر قسم کی فوٹو گرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق مکہ مکرمہ کے مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کے مسجد النبیﷺ میں موبائل فونز، پروفیشنل کیمرے اور دیگر ریکارڈنگ ڈیوائسز کے ذریعے تصویریں لینے پر پابندی ہو گی، اور یہ ہدایت آئندہ حج سیزن سے نافذ العمل ہوگی۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ پابندی کی وجہ زائرین کے رویے اور حرمین میں رش کے دوران پیدا ہونیوالی مشکلات ہیں۔ فوٹو گرافی کے باعث نماز کے دوران تاخیر، اہم عبادتی مقامات پر رش اور ذاتی جگہ کی خلاف ورزی سے تنازعات پیدا ہوتے ہیں۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ پابندی کا مقصد عبادت کے دوران زائرین کی توجہ مرکوز رکھنا ہے۔ قبل ازیں فوٹو گرافی پر ہلکی نوعیت کی ہدایات دی جاتی تھیں، جیسے سلفیز اور پوز دیئے گئے شاٹس سے گریز کرنا یا دوسروں کی اجازت کے بغیر تصویریں نہ لینا۔ تاہم، نئی پالیسی میں یہ اصول مکمل پابندی میں تبدیل کر دیئے گئے ہیں اور سکیورٹی اہلکار پابندی کے نفاذ کے ذمہ دار ہوں گے۔ وزارت نے کہا ہے کہ یہ قانون دیگر مقدس مقامات پر بھی لاگو ہو گا جو حج کے روٹ سے منسلک ہیں۔ وزارت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ اقدام مقامی انتظامیہ اور بین الاقوامی وفود کی بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عبادت کے دوران خلل کو ختم کیا جا سکے اور زائرین کیلئے محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مکمل پابندی فوٹو گرافی کے دوران

پڑھیں:

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف

ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ