نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے ایلچی برائے روڈ سیفٹی ژان ٹوڈ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے روڈ سیفٹی ژان ٹوڈ سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
جمعے کے روز نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے روڈ سیفٹی کے خصوصی ایلچی ژان ٹوڈ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے ژان ٹوڈ کے موٹر اسپورٹس، فلاحی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر سڑکوں کی حفاظت کے فروغ میں نمایاں کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان شہریوں کے لیے محفوظ شاہراہوں کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے روڈ سیفٹی فنڈ، یو این ای سی ای اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اقوام متحدہ پاکستان روڈ سیفٹی ژان ٹوڈ نائب وزیراعظم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ پاکستان روڈ سیفٹی اقوام متحدہ کے اسحاق ڈار روڈ سیفٹی کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔