آئی جی پنجاب سے پُرتشدد مظاہروں میں شہید پولیس افسران کے اہلخانہ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
تصاویر:سوشل میڈیا
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 2021 کے پُرتشدد مظاہروں میں شہید ہونے والے 12 پولیس افسران کے اہلِ خانہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں انسپکٹر شہزاد نواز سمیت اُن افسران کے اہلِ خانہ شامل تھے جو مذہبی تنظیم کے مسلح جتھوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔
آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملکی سلامتی، عوام کے جان و مال اور قومی املاک کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کا عمل تیز ہونے لگتا ہے، کچھ مسلح جتھے انتشار، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
آئی جی پنجاب نے اس موقع پر 2021 کے مظاہروں میں شہید ہونے والے دو افسران کے اہلِ خانہ کو رہائشی پلاٹ دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افسران کے
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔