برطانوی بادشاہ اور پوپ؛ پانچ صدیوں کی دوریاں آج ہوئیں ختم، ملاقات اور دعائیہ تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔
ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر ہر 25 سال بعد عوام کے لیے کھولا جاتا ہے، جس سے تقریب کو مزید روحانی وقار حاصل ہوا، اس موقع پر ملکہ کمیلا نے کیتھولک سسٹرز سے بھی ملاقات کی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
یاد رہے کہ 1534 ء میں برطانوی بادشاہ ہنری ہشتم نے پوپ کی جانب سے اپنی شادی کے خاتمے کی اجازت نہ ملنے پر چرچ آف انگلینڈ قائم کیا اور خود کو اس کا سربراہ مقرر کیا، اس نے خانقاہیں تباہ کرائیں، مذہبی کتب جلائیں، اور سیکڑوں پادریوں اور راہبوں کو سزائے موت دی۔
اس علیحدگی کے بعد کیتھولک مذہب کے پیروکاروں پر صدیوں تک انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں عبادت پر پابندیاں عائد رہیں، یہاں تک کہ بیسویں صدی کے وسط تک کیتھولک اور اینگلیکن افراد کے درمیان شادی کو بھی ناپسند کیا جاتا تھا۔
وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کلیساؤں کے درمیان تعلقات میں بتدریج بہتری آئی، ویسٹ منسٹر ایبی کے عالمِ الٰہیات جیمی ہاکی نے کہا کہ اب باہمی بداعتمادی کا دور ختم ہو چکا ہے، ستر برس پہلے تک کیتھولک اور اینگلیکن افراد کا ایک دوسرے کے گرجا گھروں میں داخل ہونا بھی قابلِ اعتراض سمجھا جاتا تھا، آج تاریخ خود کو شفا پاتی دکھائی دے رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق پچھلی چند دہائیوں میں شاہی خاندان اور ویٹی کن کے درمیان روابط میں نمایاں بہتری آئی ہے، 2013 میں سکسیشن ٹو دی کراؤن ایکٹ کے تحت شاہی ورثا کو کیتھولک افراد سے شادی کی اجازت دی گئی، اگرچہ بادشاہ کو تاحال اینگلیکن چرچ کا سربراہ ہی رہنا لازمی ہے۔
رواں برس کے اوائل میں بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے پوپ فرانسس سے نجی ملاقات کی تھی جبکہ ستمبر میں بادشاہ چارلس نے پانچ سو سال بعد پہلی مرتبہ کسی کیتھولک ماس میں شرکت کر کے ایک تاریخی مثال قائم کی۔
مذہبی امور کی تجزیہ کار کیتھرین پیپنسٹر نے کہا کہ یہ ملک روم کے ساتھ طویل عرصے تک تنازعات میں مبتلا رہا ہے، مگر آج ہم نے دیکھا کہ چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ یعنی بادشاہ نے دنیا کے 1.
ماہرین کے نزدیک یہ واقعہ نہ صرف برطانیہ اور ویٹی کن کے درمیان تعلقات کی بحالی کی علامت ہے بلکہ مذہبی رواداری اور باہمی احترام کے ایک نئے دور کا آغاز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بادشاہ چارلس کے درمیان میں شرکت کے ساتھ
پڑھیں:
وزیرِ خزانہ، برطانوی وزیرِ ترقیات ملاقات، معاشی استحکام پر گفتگو
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی وزیر برائے ڈیولپمنٹ بیرونس چیپ مین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
سرکار اعلامیے کے مطابق ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سینئر برطانوی حکام نے بھی شرکت کی۔
پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل کے لیے برطانیہ کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی استحکام اور ساختی اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا۔
ملاقات میں توانائی سیکٹر کی بہتری، قرضوں کے انتظام اور سرکاری اداروں میں اصلاحات، پینشن اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور سماجی شعبوں کے لیے مالی گنجائش بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ٹیکس بیس میں توسیع اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ریکوری بہتر ہو رہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ صحت، تعلیم اور کلائمیٹ ریزیلینس میں وفاقی و صوبائی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیرِ خزانہ نے ڈیولپمنٹ اسپینڈنگ کو قومی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
برطانیہ نے گورننس اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور سرمایہ کاری ماحول کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں خواتین کی معاشی شمولیت اور آبادی سے متعلق پالیسی آپشنز پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح پر روابط اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔