یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شاہ چارلس سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات جمعے کو یورپی ممالک کے ہونے والے سیاسی سربراہی اجلاس سے قبل ہوئی۔

اس موقع پر یوکرینی صدر کو شاہی سلامی پیش کی گئی اور انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا،بعد ازاں بادشاہ نے صدر زیلنسکی کا تعارف میجر جنرل جیمز باوڈر اور ایکوئری لیفٹیننٹ کرنل جونی تھامسن سے کرایا۔ دونوں رہنما قلعے کے اندر نجی ملاقات کے لیے داخل ہوئے۔ یہ زیلنسکی کا برطانیہ میں پہلا شاہی استقبال اور بادشاہ سے تیسری باضابطہ ملاقات تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ چارلس کا وہ عمل جو 500 برسوں میں کسی برطانوی فرمانروا نے نہیں کیا!

ونڈزر کی یہ دعوت ایسے موقع پر دی گئی جب زیلنسکی یورپی ممالک کے دورے پر ہیں تاکہ اپنی دفاعی کوششوں کے لیے مزید فنڈز اور ہتھیار حاصل کرسکیں۔

جمعے کو ہونے والے کولیشن آف دی ولینگ اجلاس میں نیٹو سیکریٹری جنرل مارک رٹے، ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون بھی شریک ہوں گے۔

بادشاہ چارلس 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے آغاز سے یوکرین کی حمایت میں واضح موقف رکھتے ہیں۔ وہ متعدد تقریبات اور بین الاقوامی دوروں میں یوکرینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی صدر کی 5 ماہ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں دوسری ملاقات، اس بار کیا ہوا؟

گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک ضیافت میں بادشاہ نے کہا تھا کہ یورپ ایک بار پھر جبر کے خطرے سے دوچار ہے اور ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ یوکرین کی حمایت میں کھڑے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سینڈرنگھم میں رواں سال مارچ میں بادشاہ کی زیلنسکی سے ملاقات کو ذاتی سطح پر اظہارِ حمایت قرار دیا گیا تھا، جو امریکی دورے کے بعد صدر زیلنسکی کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے بعد ازاں یوکرین کی کامیابی کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا اور روسی آئل کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کیں تاکہ ماسکو کو مذاکرات کی میز پر واپس لایا جاسکے۔

اجلاس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر طویل فاصلے کے ہتھیاروں کی فراہمی اور یوکرین کے لیے 100 اضافی ایئر ڈیفنس میزائلز کی تیز تر ترسیل کا اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

یوکرین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: یوکرین کے لیے

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپ پر سخت تنقید، کمزور اور زوال پذیر قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے مہاجرین اور یوکرین کے معاملے پر براعظم کو کمزور اور زوال پذیر قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ کے ساتھ اپنے اختلافات کو مزید گہرا کرتے ہوئے کہاکہ مہاجرین اور یوکرین کے حوالے سے یورپ کمزور اور زوال پذیر ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کی نئی سیکیورٹی اسٹریٹیجی جاری، یورپ کو نشانے پر لے لیا

ٹرمپ نے واشنگٹن کے دیرینہ اتحادی خطے پر اپنے غیر معمولی حالیہ تنقیدوں کو دہراتے ہوئے یورپ میں تہذیبی زوال سے متعلق انتہائی دائیں بازو کے بیانیے کو بھی دہرایا، اور کہاکہ یورپ کی پالیسیاں تباہ کن، ہیں۔

ٹرمپ نے کہا، ’وہ دنیا کے ہر کونے سے آ رہے ہیں، لیکن وہ سیاسی طور پر درست نظر آنا چاہتے ہیں اور انہیں واپس بھیجنا نہیں چاہتے جہاں سے وہ آئے ہیں۔‘

ٹرمپ کا یہ سخت بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کی انتظامیہ کی نئی قومی سلامتی پالیسی نے یورپی یونین کی لبرل مہاجر پالیسیوں کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کی بات کرکے تشویش پیدا کر دی ہے۔

جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر یورپی ممالک نے مہاجرین کے مسئلے پر ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کو قبول نہ کیا تو کیا وہ امریکا کے اتحادی رہیں گے، تو انہوں نے جواب دیا، یہ انحصار کرتا ہے۔

ٹرمپ نے کہاکہ میری نظر میں وہ کمزور ہیں، لیکن وہ سیاسی طور پر بہت زیادہ درست رہنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے برطانیہ، فرانس، جرمنی، پولینڈ اور سویڈن سمیت ان ممالک کی فہرست دی جنہیں وہ مہاجرت کی وجہ سے تباہ ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں، اور لندن کے پہلے مسلمان میئر صادق خان پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے انہیں خوفناک، وحشی اور قابلِ نفرت قرار دیا۔

ٹرمپ نے اس بات کو بھی نظرانداز کیا کہ کریملن نے نئی امریکی قومی سلامتی حکمتِ عملی کو اپنے نقطہ نظر سے ہم آہنگ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ (ولادیمیر پوٹن) ایک کمزور یورپ دیکھنا چاہیں گے، اور سچ پوچھیں تو انہیں وہی مل رہا ہے۔ اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں: یورپی رہنماؤں کا ٹرمپ کو ناراض کرنے سے گریز، لاطینی امریکا سمٹ میں شرکت منسوخ

ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حل میں یورپ کے کردار پر بھی تنقید کی اور کہاکہ وہ باتیں بہت کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے، اور جنگ اسی طرح چلتی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سخت تنقید وی نیوز یورپ

متعلقہ مضامین

  • امریکا سکیورٹی کی ضمانت دے تو انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں، ولادیمیر زیلنسکی
  • یوکرین میں جلد انتخابات ہونے چاہئیں، ٹرمپ نے زیلنسکی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • امریکا سکیورٹی کی ضمانت دے تو انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں: صدر یوکرین
  • امریکی صدر کا یوکرین کو انتخابات کرانے کا مشورہ، زیلنسکی نے مشروط ہامی بھر لی
  • صدر زیلنسکی یوکرین میں 90 دن کے اندر مشروط انتخابات کرانے پر رضامند
  • یوکرین اپنا بہت سا حصہ کھو چکا، ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ میں روس کی برتری کا اعتراف
  • یورپین کونسل کا امریکی مداخلت قبول کرنے سے صاف انکار
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپ پر سخت تنقید، کمزور اور زوال پذیر قرار دے دیا
  • روس کا یوکرین پر تباہ کن حملہ: آٹھ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
  • ٹرمپ کی نئی سیکیورٹی پالیسی نے یورپ میں ہلچل مچا دی