پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقریب میں شرکت کریں گے۔شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز بھی موجود ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، معروف گلوکار علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس موقع پر پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، برطانوی دفتر خارجہ کے حکام سے ملیں گے

تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچنے والے وزیرداخلہ محسن نقوی کی برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات طے پا گئی۔

وزیر داخلہ کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

محسن نقوی اس بارے میں شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کرچکے ہیں۔

برطانوی فارن آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کو دیے گئے ڈوزیئر اب تک برطانیہ نہیں پہنچے۔

محسن نقوی آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل کا لندن روڈ شو: عالمی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کی نئی سفارتی پیش رفت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی لندن پہنچ گئے ہیں، اہم ملاقاتیں متوقع
  • پاکستان سپر لیگ کا لندن روڈ شو آج لارڈز میں ہوگا،کئی کرکٹرز مدعو
  • افغانستان سے منشیات نوجوان نسل کو نقصان پہنچا رہی ہے،محسن نقوی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے
  • محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، برطانوی دفتر خارجہ کے حکام سے ملیں گے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت متوقع
  • نیویارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا فیصلہ
  • وزیراعظم، مریم نواز کا آج دورہ، گوجرانوالہ متوقع میگا پراجیکٹس کا اعلان ہوگا