قدرتی وسائل پر مقامی آبادی کا پہلا حق: وزیراعلیٰ کے پی کے
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت میران بلاک کے 49 فیصد شیئرز کی شراکت داروں کو منتقلی کی تقریب خیبرپی کے ہائوس اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے میں تیل و گیس کی تلاش و دریافت کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا جس سے مقامی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور کاروبار و صنعت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے اور تمام فیصلے مقامی لوگوں کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میران بلاک معاہدے سے صوبائی حکومت اور کے پی او جی سی ایل کو 12 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ معاون خصوصی شفیع اللہ جان ، ارکان قومی اسمبلی شہریار آفریدی اور شاہد خٹک ،رکن صوبائی اسمبلی داؤدآفریدی کے علاوہ کے پی او جی سی ایل کے حکام اور پارٹنر اداروں کے نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد: وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نجی اسکول میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز