اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی معاشی اصلاحات اور اقدامات کے مؤثر نفاذ کی وجہ سے جاری پروگرام کے تحت مالی اجراء پر وزیرِ اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی پذیرائی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی معاونت کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان میں معاشی اصلاحات و اقدامات کے مؤثر نفاذ پر اظہار اطمینان معاشی ٹیم بالخصوص وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور انکی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی ایم کی جانب سے حالیہ مالی اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کیلئے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈیفالٹ کے دہانے سے ملک کو استحکام اور ترقی کی سمت میں گامزن کرنا ایک کٹھن مرحلہ تھا جس کیلئے سب نے مل کر قربانی دی۔ سیاسی جماعتوں نے سیاست کی قربانی دے کر اور قوم نے معاشی مشکلات برداشت کرکے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹائیزیشن کامیاب کیس اسٹڈی کے طور پر دنیا بھر میں مثال بن گئی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب ان شاء اللہ جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ استحکام کے بعد ترقی کی سمت میں گامزن معیشت کے حوالے سے ابھی مزید محنت درکار ہے۔ بطور خادم پاکستان، پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ملک کی بیرونی قرضوں سے مکمل نجات تک محنت جاری رکھوں گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ترقی کی

پڑھیں:

معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی

اسلام آباد  ( نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قرضہ کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔  واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی منظوری دیدی۔ آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عملدرآمد کو مضبوط قرار دے دیا حکومت نے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک ارب 29 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سات ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مدد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے۔ 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط شامل ہے۔ دونوں قرض پروگرامز کی مجموعی رقم 3.3 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت دو اقساط پہلے ہی مل چکی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ میں فیلڈ مارشل کی معاونت کلیدی ہے: وزیراعظم
  • پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا:شہباز شریف
  • فیلڈ مارشل کا معاشی اصلاحات اور ترقی کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ہے: وزیراعظم
  •   گوادر بندرگاہ معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گی، بدعنوانی سے انصاف متاثر ہو گا: شہباز شریف
  • معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
  • ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکیمل، وزیراعظم کو 4 ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز
  • قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے اصلاحات جاری ہیں: احسن اقبال
  • پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، وزیر خزانہ
  • پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، وزیر خزانہ