جنوبی افریقا کیخلاف وائٹ بال سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ کم سے کم 400 روپے سے لے کر 15 ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ 400 روپے سے لے کر ڈھائی ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے اور زیادہ سے زیادہ 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
????️ Tickets for the Pakistan ???? South Africa ODI and T20I series are LIVE now ????
➡️ Book your tickets at https://t.
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اکتوبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر اور تیسرا یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پابندی سخت، قیمتیں آسمان پر—ہیلمٹ مارکیٹ میں منافع خوروں کا راج
پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین پر سختی سے ہیلمٹ فروشوں کی چاندی ہوگئی۔دکانداروں نے منافع کمانے کی حدکر دی، چند ہفتے قبل تک 500 سے 700 روپے میں ملنے والا ہیلمٹ 2 ہزار سے ہوتا ہوا 4 ہزار 500 تک پہنچ گیا۔فیصل آباد میں ہیلمٹ کی پابندی سخت ہونے کے بعد سے موٹر سائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، ایک طرف دو ہزار کا چالان ہے تو دوسری جانب دکانداروں نے بھی موقع غنیمت جان کر ہیلمٹ کے منہ مانگے دام طلب کرنا شروع کر دیے۔خریداروں کا کہنا ہے کہ بازار میں 1500والا ہیلمٹ 8، 8 ہزار میں فروخت ہورہا ہے، ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہےاچانک ہیلمٹ کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے دکانداروں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، شہریوں کی شکایات پر بلیک میں ہیلمٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ہیلمٹ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے پریشان شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ضعلی انتظامیہ ہیلمٹ کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی ممکن بنائے تاکہ وہ مناسب داموں میں ہیلمٹ خرید سکیں۔