Jasarat News:
2025-10-23@13:30:27 GMT

اونٹنی کے دودھ سے پنیر کی تیاری، غیرمعمولی تجربہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیبر پختونخوا: اونٹنی کے دودھ کی غذائی اہمیت اور اس سے تیار ہونے والے پنیر نے ناشتے کے شوقین افراد کے لیے نئی خوشخبری لے آئی ہے۔

صوفیہ خان، جو اٹک دیر کی رہائشی ہیں، نے اپنے کچن میں اونٹنی کے دودھ سے پنیر بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ اسے کمرشل بنیادوں پر متعارف کروانے کی خواہشمند ہیں۔ صوفیہ کے مطابق یہ ان کا سب سے نمایاں کارنامہ ہے کیونکہ اس سے قبل وہ گائے، بھینس اور دیگر جانوروں کے دودھ سے پنیر بنا چکی ہیں۔ ان کے بنائے ہوئے پنیر کے نمونے امریکا اور متحدہ عرب امارات بھی بھیجے جا چکے ہیں جہاں انہیں سراہا گیا۔

ماہرین غذائیت کے مطابق اونٹنی کے دودھ میں چربی کی مقدار گائے کے دودھ سے کم ہونے کے باوجود پوٹاشیم، فولاد، تانبا، میگنیزیم، سوڈیم اور جست کی سطح زیادہ ہے۔ فولاد کی مقدار گائے کے دودھ کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہے۔ اونٹنی کا دودھ ساخت کے لحاظ سے انسانی دودھ سے مشابہ ہے اور پروٹینز، وٹامنز اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کمزور بچوں اور بڑوں کے لیے توانائی فراہم کرتا ہے۔

اس کے استعمال سے سوڈیم کلورائیڈ کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے اور پنیر کے شوقین افراد کے لیے یہ صحت بخش متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اونٹنی کے دودھ کے دودھ سے

پڑھیں:

مری روڈ سے منسلک بھابڑا بازار خوفناک حادثے کا منتظر

مری روڈ سے منسلک مصروف ترین رہائشی اور کاروباری مرکز بھابڑا بازار خوفناک حادثے کا منتظر موٹر سائیکل شاپس والوں نے چھتوں پر کیمیکل سپرے کے کارخانے قائم کرلیے۔ کیمیکل سے تیار پینٹ سے موٹر سائیکل کی ٹینکیاں ٹاپے پینٹ کیے جاتے ہیں، کیمیکل کی تیاری کے دوران آگ کے بلند شعلے علاقے میں خطرناک آلودگی پھیلانے لگے۔ آگ کے بلند شعلے گیس سلنڈرز کا استعمال بڑے دھماکے کا سبب بن سکتا ہے، چھتوں پر آگ جلا کر کیمیکل کی تیاری سے سانس اور الرجی کی بیماریاں پھیل سکتی ہیں، آگ جلا کر کیمیکل کی تیاری اور سپرے کا سلسلہ دن رات جاری رہتا ہے۔ پینٹ اڑ کر گھروں گاڑیوں اور فروٹ گوشت سبزی کی دکانوں کو متاثر کرنے لگا علاقے میں دو گرلز اسکول کی طالبات اور اسٹاف کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ فوٹیج میں بلڈنگز کی چھتوں پر آگ کے بلند ہوتے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔ سابق کونسلر ملک فہیم قیصر کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ سمیت ہر فورم پر شکایت کرچکے، شنوائی نہیں ہورہی، ہمارا مطالبہ ہے کہ بھابڑا بازار بلڈنگز کی چھتوں سے غیر قانونی کارخانے منتقل کیے جائیں تاکہ علاقہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہ سکے۔

متعلقہ مضامین

  • مری روڈ سے منسلک بھابڑا بازار خوفناک حادثے کا منتظر
  • ٹیسٹ کرکٹ کا کم ہونا قومی ٹیم کی شکست کا باعث ہے، اظہر محمود
  • شمالی کوریا کا جدید ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ، کم جونگ اُن کی عدم موجودگی میں لانچ
  • سستے سولر پینل کی تیاری آغاز، بجلی کے بلوں سےپریشان صارفین کے لیے بڑا ریلیف
  • شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
  • بریسٹ فیڈنگ نہ کرانے سے معیشت   پر   بوجھ بڑھ رہا ہے، وزیر مملکت برائے صحت
  • ٹوئٹر (ایکس) پر غیر فعال یوزر نیمز کی نیلامی کی تیاری مکمل
  • چین کو ٹرمپ کی نئی دھمکی، نومبر سے 155 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی تیاری
  • ویمنز ورلڈکپ: سری لنکن بیٹر بنگلادیش کیخلاف غیرمعمولی اسٹمپ آؤٹ ہوگئیں