پاکستان کی اسرائیل کے غیر قانونی اقدام کی مذمت، عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض حصوں پر نام نہاد خودمختاری بڑھانے کے مسودہ قانون کی سخت مذمت کی ہے.
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے تاکہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات سے باز رکھا جا سکے۔
سیکیورٹی کونسل اپنا کردار ادا کرے اور ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرے، سیکیورٹی کونسل سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے،
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی قابض افواج کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
پاکستان نے اس موقع پر فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، انصاف اور وقار کے حق میں عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کی غیر متزلزل حمایت دہرائی، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کی اسرائیلی پارلیمان کے متنازع بل اور فلسطینی خودمختاری کمزور کرنے کی شدید مذمت
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے فلسطینی خودمختاری کو کمزور کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے پر ناجائز قبضہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جب کہ قابض اسرائیلی پارلیمان میں پیش کیا گیا متنازعہ بل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدام کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اور عالمی اداروں کو اس سلسلے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی فورسز کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرانے پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ دفتر خارجہ نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور ہمیشہ ایک آزاد و خودمختار ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت کرتا آیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کا دوٹوک مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ریاستِ فلسطین کے قیام اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنانے کے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل پاکستان دفتر خارجہ شفقت علی خان فلسطینی خودمختاری