اسلام آباد+ غزہ+ دی ہیگ (خبرنگار خصوصی+ این این آئی) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے نئے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں شرم الشیخ میں مسلم و عرب ممالک، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے پانے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے، جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ فلسطین کی آزاد، خود مختار، قابلِ عمل اور مربوط ریاست 1967 ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ عالمی عدالت انصاف نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے متعلق اپنی رائے میں کہا ہے کہ اسرائیل پابند ہے کہ فلسطینی شہری آبادی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرے۔ اسرائیل غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ اسرائیل اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیوں کی اجازت اور سہولت فراہم کرے۔ اسرائیل ثابت نہیں کر سکا کہ ’’اونروا‘‘ کے ارکان حماس کے کارکن تھے۔ اسرائیل جنگ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر اسعمال نہیں کر سکتا۔ حماس نے مزید 2  یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کیا اور فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ غزہ میں 24 گھنٹے میں مزید 13 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے  ریڈ کراس سے یرغمالیوں کی لاشیں وصول کرنے کی تصدیق کردی۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے کہا  ہے کہ غزہ کو صحت کے تباہ کن بحران کا سامنا ہے اور اس سے آنے والی کئی نسلیں متاثر ہوں گی۔ ڈاکٹر ٹیڈروس اڈانوم گریبیسس نے بی بی سی  ریڈیو کو بتایا کہ غزہ کی آبادی کو درپیش مسائل کے سدباب کیلئے  امداد میں بے تحاشہ اضافے کی ضرورت ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو وعدہ خلافی کرتے ہوئے غزہ امن معاہدے سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں جس پر ٹرمپ انتظامیہ کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔ انتظامیہ کی حکمت عملی یہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو حماس کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کرنے سے ہر صورت روکا جائے۔ اخبار کے مطابق امریکی اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ممکنہ طور پر امریکی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کو توڑ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس انتظامیہ کی جانب سے غزہ امن معاہدے کو قائم رکھنے کی بھرپور کوششیں جاری رہیں۔ امریکہ کی درخواست پر برطانی امن فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کیلئے اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب میں تعیناتی کی تصدیق کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہے کہ اسرائیل کہ اسرائیلی امن معاہدے کے مطابق

پڑھیں:

امریکی صدر کا بیان:حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ملوث نہیں

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی قیادت جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ملوث نظر نہیں آتی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو سیز فائر معاہدہ ہوا تھا، وہ اب بھی قائم ہے، تاہم بعض واقعات کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا’’میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسرائیلی حملے جائز تھے یا نہیں، مجھے مزید معلومات لینا ہوں گی۔‘‘
دوسری طرف، سیز فائر کے باوجود اتوار کے روز غزہ میںایک مرتبہ پھر تشدد بھڑک اٹھا۔ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ کے بعد اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فضائی حملے کیے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایک کارروائی میں ان کے دو فوجی ہلاک ہوئے، جس کے بعد جوابی کارروائی میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 45 افراد شہید ہوئے، جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی۔
حملوں کے بعد فریقین نے ایک بار پھر سیز فائر کی شروعات کر دی ہے، تاہم خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت
  • اسرائیل کی امن معاہدے کی خلاف ورزیاں، پاکستان کا اظہار مذمت
  • پاکستان کا دو ٹوک پیغام: اسرائیلی خلاف ورزیاں بند کی جائیں
  • حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے ذریعے واپس کردی
  • غزہ: عالمی ضامنوں کے لیے لمحہ ٔ فکر
  • امریکی صدر کا بیان:حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ملوث نہیں
  • اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، 97 فلسطینی شہید، 230 زخمی
  • اسرائیلی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے، ٹرمپ کا حیران کن بیان سامنے آگیا