اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کی درخواست مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کی درخواست مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات میں اضافے کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق 15 ہزار روپے تنخواہ لینے والے شہری عبداللہ شفیق نے سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور دیگر اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو چیلنج کیا تھا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے قرار دیا کہ ریلیف کے لیے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین، ڈپٹی اسپیکر اور دیگر اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں کم کی جائیں اور انہیں حقیقت پر مبنی بنایا جائے۔تاہم رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست میں استدعا واضح نہیں۔ عدالت نے اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراہم حکومتی وزیر کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش اہم حکومتی وزیر کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف امریکا کا روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی منظوری دے دی وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کی تنخواہوں اراکین پارلیمنٹ کی اسلام ا باد
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی