موبائل سگنلز کا بحران، شزا فاطمہ پر حکومتی اراکین کی کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آ باد(مانیٹر نگ ڈ یسک )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے میدان میں ترقی کے دعوے تو کرتی ہے، مگر عوام کو بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین امین الحق کی زیر صدارت وزارت آئی ٹی میں ہوا، جس میں حکومتی اراکین نے ملک بھر میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروسز کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران حکومتی رکن ذوالفقار بھٹی نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ٹی میں امریکا سے آگے نکل گئے ہوں گے، مگر میرے حلقے سرگودھا اور میرے گھر میں سگنلز تک نہیں آتے، کیا ہمارے بچے نہیں ہیں؟ کیا ہم کمیٹی میں صرف بسکٹ کھانے آتے ہیں؟انہوں نے وفاقی وزیر کے رویے پر بھی ناراضی کا اظہار کیا اور اجلاس سے واک آؤٹ کی کوشش بھی کی تاہم چیئرمین کمیٹی کی مداخلت پر وہ واپس اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسپیکٹرم چوک ہونے کی وجہ سے سروس کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ان کے مطابق پورا ملک 274 میگا ہرٹس پر چل رہا ہے، جب اسپیکٹرم ہی نہیں ہوگا تو ٹاورز جتنے بھی لگا لیں فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ اسپیکٹرم سے متعلق کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جس کے باعث نیلامی میں تاخیر ہو رہی ہے تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ دسمبر یا جنوری تک اسپیکٹرم آکشن مکمل کر لیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برائے ا ئی ٹی وفاقی وزیر شزا فاطمہ
پڑھیں:
ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی، وزیر دفاع
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بھارتی میڈیا کو پاکستان کیخلاف انٹرویو دیتے ہیں تو پھر یہی زبان سنیں گے جو سنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ سال میں حالات خراب ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، بھارتی میڈیا سے ان کی بہن کی گفتگو فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اگر تحریک انصاف والے دہشت گردی کیخلاف جنگ نہیں لڑ سکتے، اس جنگ کو اپنا نہیں سکتے، شہیدوں کے جنازے نہیں پڑھ سکتے تو پاکستانی نہ کہلوائیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بھارتی میڈیا کو پاکستان کیخلاف انٹرویو دیتے ہیں تو پھر یہی زبان سنیں گے جو سنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ سال میں حالات خراب ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، بھارتی میڈیا سے ان کی بہن کی گفتگو فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سب کچھ تحریک انصاف کی مرضی سے ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی کبھی پی ٹی آئی نے مذمت کی؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پی ٹی آئی کھلی مخالفت کرتی ہے۔