Nawaiwaqt:
2025-10-23@07:10:06 GMT

فرید احمد ڈی جی پی آر پنجاب تعینات 

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

فرید احمد ڈی جی پی آر پنجاب تعینات 

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے فرید احمد کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر طاہر رضا ہمدانی سے ڈی جی پی آر کے عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ فرید احمد پروونشل مینجمنٹ سروس کے گریڈ 19 کے افسر ہیں اور اس سے قبل کئی اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

دفتر خارجہ میں نیا ترجمان تعینات ، طاہر اندرابی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ وزارتِ خارجہ میں اہم تقرری عمل میں آ گئی، طاہر اندرابی نے باضابطہ طور پر دفتر خارجہ کے نئے ترجمان کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ذرائع کے مطا بق شفقت علی خان کی جگہ طاہر اندرابی نے ترجمان دفتر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے، جو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں بطور سفیر اپنی نئی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق طاہر اندرابی نے عہدے کا چارج لینے کے بعد دفتر خارجہ میں 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاءکو خوش آمدید بھی کہا۔ ترجمان نے کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی، علاقائی تناظر اور عالمی امور پر روشنی ڈالی۔ ذرائع کے مطابق سابق ترجمان شفقت علی خان آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے، جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے چارج سنبھالیں گے۔

دفترخارجہ میں اس اعلیٰ سطحی تبدیلی کو وزارتِ خارجہ کے اندر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو ممکنہ طور پر پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تازہ لہجہ اور نئی سفارتی جہتوں کو جنم دے سکتی ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے برطانوی فوجی اسرائیل میں تعینات
  • برطانوی فوجی غزہ امن منصوبےکی نگرانی کیلئے اسرائیل میں تعینات
  • بھارتی پولیس نے کولگام سے راجوری کا نوجوان گرفتار کر لیا
  • غزہ امن منصوبے کی نگرانی کیلئے برطانوی فوجی اسرائیل میں تعینات
  • دفتر خارجہ میں نیا ترجمان تعینات ، طاہر اندرابی نے ذمے داریاں سنبھال لیں
  • الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے
  • ایچ ای سی ؛ سلیمان احمد ریجنل ڈائریکٹر کراچی تعینات، نوٹیفکیشن جاری
  • دفتر خارجہ میں نیا ترجمان تعینات ، طاہر اندرابی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر کی مشیر برائے خوراک سے ملاقات