ویب ڈیسک : سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو رومانیہ کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی میزبان چیف آف ائیر اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل  سے ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رومانیہ ائیر فورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ اور رومانیہ کے چیف آف ائیر اسٹاف کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور مشترکہ فضائی مشقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹماٹر سستا ہونے کے قریب؛ نئے ریٹ سامنے آگئے

  دونوں  افواج کے درمیان آپریشنل تعاون، تربیت اور عملے کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔  خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  رومانوی  ائیر چیف نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

علاوہ ازیں ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.

 ائیر چیف کا دورہ پاک رومانیہ عسکری تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

: نویں جماعت سائنس  اور جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان  کر دیا گیا

سورس : آئی ایس پی آر 

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کیا گیا

پڑھیں:

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار سے جاپان کے سفیرکی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • رومانیہ کے ایئرچیف کا پاک فضائیہ کو بھارتی جارحیت کیخلاف کامیابی پر خراجِ تحسین
  • رومانیہ میں ایئر چیف کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، باہمی تعاون پر گفتگو
  • سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • سربراہ پاک فضائیہ کا دورۂ رومانیہ، دفاعی تعاون کے نئے امکانات پر بات چیت
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، فضائی دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • صدر آصف علی زرداری سے فیصل واوڈا کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
  • محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ن لیگ پی پی اختلافات کے خاتمے پر بات چیت
  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار سے جاپان کے سفیرکی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال