پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران انہوں ںے چیف آف دی رومینین ایئر فورس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ائیر چیف کے رومانیہ ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر رومانیہ ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا بعدازاں دونوں فضائی سربراہان کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ فضائی مشقوں، تربیتی تبادلوں اور فضائی و زمینی عملے کی استعداد کار میں اضافے جیسے امور پر غور کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عالمی و علاقائی استحکام کے فروغ میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ بارابوئی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی جارحیت کے خلاف حالیہ کامیابیوں کو سراہا۔

 ائیر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ کی مقامی سطح پر دفاعی خودکفالت  کے میدان میں شاندار پیش رفت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

دونوں فضائی سربراہان نے مشترکہ فضائی دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پائیدار ادارہ جاتی تعاون کے قیام پر اتفاق کیا اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں دفاعی صنعتی شراکت داری کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف کا یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دفاعی و عسکری تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے امن، ترقی اور باہمی تعاون کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ ائیر چیف تعاون کے

پڑھیں:

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

متعلقہ مضامین

  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان