پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی ہے، وزیراعظم کی سیٹلائٹ روانگی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے زمین کے مدار میں پاکستانی سیٹلائٹ کو کامیابی سے بھیجنے پر سائنس دانوں اور انجینئروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی راکٹ لیجیان1 کے ذریعے پاکستان کے سیٹلائیٹ کے زمین کے مدار میں کامیابی سے بھیجے جانے پر پاکستانی خلائی سائنس دانوں اور انجینئیروں کی پزیرائی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کا باقی شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، اس مثالی تعاون کے لیے اپنے عظیم و دیرینہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار چین کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل چینی قیادت اور چینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، خلا میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور جغرافیائی تغیر کے بارے میں تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے مقابلہ کرنے میں یہ پیش رفت ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیٹلائٹ سے زراعت، ماحولیاتی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبوں میں قومی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیدی،کسانوں کو مناسب قیمت دینے کا فیصلہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی خیبر پختونخوا میں 12سال سے موجود تبدیلی کی حکومت صرف تباہی لائی ہے، حافظ نعیم آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام جاری بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت، طیفی بٹ کی ہلاکت کے بعد گوگی بٹ پولیس کو مطلوب، فائل سی سی ڈی کے حوالے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی پاکستان اور چین کا

پڑھیں:

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’ایچ-ایس ون‘، سپارکو کا بڑا کارنامہ

دفترِ خارجہ نے اس پیش رفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لانچ سپارکو کے اس عزم کی توثیق ہے کہ وہ قومی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے، یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان خلا کی پُرامن تلاش اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے اس کے استعمال میں طویل المدتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کی خلائی ایجنسی نے اتوار کے روز ملک کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کو چین کے ایک لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کر دیا۔ دفترِ خارجہ نے اسے پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ایک جدید کیمرہ ٹیکنالوجی ہے، جو سیٹلائٹ میں زمین اور خلا کے مطالعے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ جرنل آف کمپیوٹیشنل انٹیلیجنس اینڈ نیوروسائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، یہ ٹیکنالوجی عام سیٹلائٹ کیمروں سے مختلف ہے، کیوں کہ عام کیمرے صرف چند رنگوں (جیسے سرخ، سبز، اور نیلا) کو قید کرتے ہیں، جب کہ ہائپر اسپیکٹرل کیمرے سیکڑوں انتہائی باریک رنگی بینڈز کو ریکارڈ کرتے ہیں، اس سے وہ نوری فرق معلوم کیے جا سکتے ہیں جو انسانی آنکھ یا عام سیٹلائٹ نہیں دیکھ سکتے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ کے ساتھ ایک بڑا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ بیان کے مطابق، HS-1 جدید ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو سیکڑوں باریک اسپیکٹرل بینڈز میں ڈیٹا حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی زمین کے استعمال، سبزیات کی صحت، آبی وسائل، اور شہری ترقی کی درست نگرانی اور تجزیے کو ممکن بنائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ درست زراعت، ماحولیاتی نگرانی، شہری منصوبہ بندی، اور آفات کے انتظام جیسے شعبوں میں قومی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

اس کے اعلیٰ ریزولوشن ڈیٹا سے وسائل کے بہتر انتظام میں مدد ملے گی اور پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مضبوطی حاصل ہوگی۔ HS-1 سے توقع ہے کہ وہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے ترقیاتی منصوبوں میں حصہ ڈالے گا، جو خطرات کی نشاندہی کرے گا اور پائیدار انفرااسٹرکچر کی ترقی کو فروغ دے گا۔ دفترِ خارجہ نے اس پیش رفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لانچ سپارکو کے اس عزم کی توثیق ہے کہ وہ قومی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید کہا گیا کہ یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان خلا کی پُرامن تلاش اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے اس کے استعمال میں طویل المدتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔

وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے HS-1 پر کام کرنے والی پاکستان اور چین کی سائنسی و تکنیکی ٹیموں کو ان کی لگن، پیشہ ورانہ مہارت، اور مثالی تعاون پر سراہا۔ 15 اکتوبر کو سپارکو نے چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے HS-1 سیٹلائٹ کی لانچ کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ ماہ سپارکو کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا کہ ادارہ آفات کے خطرات کے انتظام کے فریم ورک میں خلائی بنیادوں پر مبنی ایپلی کیشنز کو ضم کر رہا ہے، جس سے سائنسی بنیادوں اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی راستہ ہموار ہو رہا ہے تاکہ قدرتی آفات کے لیے بہتر تیاری کی جا سکے۔ جولائی میں وزارتِ خارجہ نے چین سے ایک ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد پاکستان کی زرعی نگرانی اور آفات کے انتظام سمیت دیگر صلاحیتوں کو مضبوط بنانا تھا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اگست میں پاکستان نے چین کے لانچ سینٹر سے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کیا تھا، جس کا مقصد بھی زرعی نگرانی اور آفات کے انتظام میں پاکستان کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا تھا۔ سیٹلائٹ کے خلا میں روانگی کے مشن کی تکمیل پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا اہم سنگِ میل ہے، سال 2025 میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہے۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں مکمل کی گئیں، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد گار اور معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، شہباز شریف
  • خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
  • پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی ہے، وزیراعظم
  • پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا، وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
  • پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مریم نواز کی مبارکباد
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی سپارکو کو مبارکباد، پاکستان کے خلائی پروگرام پر خوشی کا اظہار
  • سردار ایاز صادق کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو مبارکباد
  • پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’ایچ-ایس ون‘، سپارکو کا بڑا کارنامہ
  • پاکستان اور مصر کا بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق