نئی بننے والی واسا ایجنسیوں میں تقرروتبادلے
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سٹی 42:محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے تحت نئی بننے والی واسا ایجنسیوں میں تقرروتبادلے ہوئے ۔
امجد علی ایس ای پبلک ہیلتھ سرگودھا کا تبادلہ، ایم ڈی واسا بہاولپور تعینات،عامر شریف ایم ڈی واسا بہاولپور کا تبادلہ، ایم ڈی واسا لیہ تعینات ،جاوید اختر ایم ڈی واسا لودھراں تعینات ہوگئے ۔
عاشق علی جاوید ایس ای پبلک ہیلتھ ساہیوال کا تبادلہ، ایم ڈی واسا پاک پتن تعینات جبکہ کاشف منہاس، ڈائریکٹر واسا لاہور کا تبادلہ، ایم ڈی واسا ضصور تعینات کردیے گئے ، کاشف رسول،ایکس ای این واسا لاہور کا تبادلہ، ایم ڈی واسا چکوال تعینات کردیے گئے ، کاشف رسول ایم ڈی واسا تلہ گنگ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے اورحماد فضل کا محکمہ لوکل گورنمنٹ سے تبادلہ، ایم ڈی واسا اٹک تعینات کیا ،علی احمد، ڈائریکٹر کنسٹرکشن فیصل آباد کا تبادلہ، ایم ڈی واسا منڈی بہاؤالدین تعینات کردیے گئے ۔
محسن نقوی کی انگلینڈ کے وزرا کے ساتھ مجرموں کی حوالگی پر اہم بات چیت
عبدالسلام ایم ڈی واسا مظفر گڑھ تعینات، کوٹ ادو کا اضافی چارج بھی مل گیا ، منیم سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر این ڈی اے کا تبادلہ، ایم ڈی واسا خانیوال تعینات جبکہ علی حسنین ڈپٹی ڈائریکٹر واسا گوجرانوالہ کا تبادلہ، ایم ڈی واسا وزیر آباد تعینات ہوگئے ، محمد کاشف ایکس ای این پبلک ہیلتھ نارووال کا تبادلہ، ایم ڈی واسا نارووال تعینات ہوگئے ۔
عمران علی ایکس ای این خوشاب کا تبادلہ،ڈپٹی ایم ڈی واسا خوشاب تعینات جبکہ تین ماہ کے لیے ایم ڈی خوشاب کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ، حفیظ اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر واسا ملتان کا تبادلہ، ڈپٹی ایم ڈی واسا مظفر گڑھ تعینات کیے گئے ، سلمان شجاع ایکس ای این ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تبادلہ، ڈی ایم ڈی واسا ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیے گئے اورایم ڈی واسا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا
لاہور میں 252 ٹریفک حادثات؛ 302 افراد زخمی
ایم ڈی واسا جھنگ کو ایم ڈی واسا چنیوٹ کا اضافی چارج تفویض دے دیا، محمد عارف ایکس ای این راجن پور کا تبادلہ،ڈپٹی ایم ڈی واسا راجن پور تعینات کیے گئے ،ایم ڈی واسا راجن پور کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ،
عاصم عباس ایکس ای این وہاڑی کا تبادلہ، ڈپٹی ایم ڈی واسا وہاڑی تعینات جبکہ ایم ڈی واسا وہاڑی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا اورعامر مسعود ایکس ای این ڈی جی خان کا تبادلہ،ایم ڈی واسا تونسہ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ،
وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق
شفیق صدیق ایکس ای این پبلک ہیلتھ سرگودھا کا تبادلہ، ڈپٹی ایم ڈی واسا بھکر تعینات ہوئے ،ایم ڈی واسا بھکر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈپٹی ایم ڈی واسا تعینات جبکہ ایکس ای پبلک ہیلتھ کا تبادلہ
پڑھیں:
عمران خان کا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے ہونے والی بعض پوسٹس اکثر متنازع ثابت ہوتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان سے منسوب ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیے جانے والے پیغامات ’انڈین اور افغان اکاؤنٹس‘ کے ذریعے وسیع پیمانے پر پھیلائے جاتے ہیں۔ چند روز قبل این سی سی آئی اے نے جیل میں عمران خان سے تفتیش بھی کی تھی کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی نے اس بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا۔
وی نیوز نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ آخر کون استعمال کرتا ہے؟ اور کیا اس اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹس چیئرمین پی ٹی آئی یا دیگر پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت سے کی جاتی ہیں؟
یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ خطرے میں، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے یا وہاں سے پوسٹس کہاں سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس عمران خان کے اکاؤنٹ کا کنٹرول ہوتا، یا مشاورت سے پوسٹس کی جاتیں تو وہ کبھی ایسی متنازع یا سخت پوسٹس نہ کرتے۔
ان کے مطابق اگر وہ اکاؤنٹ چلا رہے ہوتے تو اسے مفاہمت کی جانب لے جانے کے لیے استعمال کرتے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بھی کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے۔
’میرا خیال ہے کہ جو عمران خان کا اکاؤنٹ ہینڈل کرتا ہے، وہ سب کو ہی معلوم ہے، مگر ہماری پارٹی بھی اس بارے میں لاعلم ہے کہ اصل میں کون اسے استعمال کر رہا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے عمران خان کا ’ایکس اکاؤنٹ‘ فوج مخالفت میں استعمال ہو رہا ہے، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر مشال یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بہت سے لوگوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، لیکن اسے کون استعمال کر رہا ہے، اس بارے میں کسی کو علم نہیں۔ ان کے مطابق یہ بات شاید صرف عمران خان ہی بتا سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے وی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر بات کرکے اسے مزید متنازع نہیں بنانا چاہتے۔ ’’سب کو معلوم ہے کہ کون عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ ہینڈل کرتا ہے۔‘‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایکس اکاؤنٹ