پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025پنجاب اسمبلی میں پیش کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025پنجاب اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حکومت سے اجازت لے کر ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت دیں گے،پتنگ بازی اور پتنگ کی فروخت کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگی۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پتنگ سازوں کی رجسٹریشن ڈپٹی کمشنرکریں گے،بغیر رجسٹریشن پتنگ اور ڈور بنانے اور بیچنے پر 5سال تک سزا اور5لاکھ جرمانہ ہوگا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پتنگ بازی
پڑھیں:
نئے ٹریفک آرڈیننس کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر آئی جی پنجاب کا ردِعمل
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور—فائل فوٹوانسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت کو دعوت دینا ہے۔
پنجاب میں نئے ٹریفک آرڈیننس کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی کال پر آئی جی پنجاب پولیس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت پر کوئی دباؤ یا بلیک میلنگ قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہذب ممالک میں قانون پر عمل داری کی حمایت کی جاتی ہے ناکہ ہڑتالیں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اسکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مطلب ہے حادثات ہوتے رہیں اور لوگ مرتے رہیں، عوام کے جان کی اہمیت کے مسئلے پر اچھے اقدام کی حمایت ہونی چاہیے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ مہذب ممالک میں قانون کی حمایت ہوتی ہے، ہڑتالیں نہیں، عوام کے جان ا ور مال کا تحفظ ہماری پہلی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند ہو گی تو سڑک پر نہیں آنے دیں گے، قانون پر عمل کے سوا کوئی راستہ نہیں۔