بلوچستان اڑھائی سالہ حکومت کا کوئی معاہد ہ نہیں پی پی پی تحریری شکل میں موجودہ ن لیگ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان حکومت کے ڈھائی سالہ معاہدہ پر پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی اور علی مدد جتک نے میڈیا سے بات کی۔ صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت سازی کے وقت کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ وفاق میں پیپلز پارٹی حمایت واپس لے تو حکومت ختم ہو جائے گی۔ علی مدد جتک نے کہا کہ اگر معاہدہ ہے تو ڈھائی سال پورے ہونے پر بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے، اگر معاہدہ ہے تو ہم بھی ڈھائی سال پورے ہونے پر بلوچستان کی حکومت ن لیگ کو دے دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما زرک مندوخیل نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے بتایا کہ بلوچستان میں ڈھائی سال کا معاہدہ ہے جب حکومت بن رہی تھی تو بتایا تھا کہ معاہدہ تحریری شکل میں ہے۔ ڈھائی سال دو چار مہینے میں پورے ہونے والے ہیں، سب کو معلوم ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر کے مختلف گروپس سے نئی حکومت سازی بارے مذاکرات کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی پہلے ہی آزاد کشمیر میں مجوزہ حکومت سازی پلان کی توثیق کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کےمختلف گروپس سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رواں ہفتے اسلام آباد جائیں گی، پیپلز پارٹی قیادت آزاد کشمیر کے مختلف گروپس کے ساتھ مجوزہ نئی حکومت سازی کے فارمولے پر بات کرے گی، اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی ارکان کا بھی اجلاس ہو گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی پہلے ہی آزاد کشمیر میں مجوزہ حکومت سازی پلان کی توثیق کر چکی ہے، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کے لیے انتخاب کرے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ پیپلز پارٹی اعلیٰ قیادت، نواز لیگ کے ساتھ آزاد کشمیر اسمبلی کی مدت، الیکشن اور دیگر آئینی امور پر بات چیت کریں گے۔