لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف کامیابی سے پورا کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کے غریب خاندانوں کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرضہ فراہم کرنے کی یہ کوشش ایک نئی تاریخ رقم کر چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف ریاست مخالف پوسٹس پر مقدمہ درج

مریم نواز شریف کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 10 ماہ کے اندر 100,835 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں جن میں سے 22,305 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 64,190 گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ نے نہ صرف ہاؤسنگ کے شعبے میں انقلاب برپا کیا ہے بلکہ غریب طبقے کو اپنی چھت کا خواب بھی پورا کیا ہے، انہوں نے پراجیکٹ کی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنا ایک قابل تقلید مثال ہے جو دکھاتا ہے کہ ہم اپنے عوام کی خدمت میں کس قدر سنجیدہ ہیں۔

لاہور جنرل ہسپتال کے سرجنز نے شدید زخمی دل کی سرجری کرکے نوجوان کی جان بچالی

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کو چھت ملنے کے خواب کا پورا ہونا اللہ تعالیٰ کا بڑا کرم ہے اور اس پر جتنا شکر ادا کیا جائے، کم ہے، انہوں نے نواز شریف کی اس کاوش کو سراہا جنہوں نے ہمیشہ غریب عوام کیلئے اپنے دل میں جگہ رکھی اور اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کی توفیق ہمیں دی۔

وزیراعلیٰ نے اس بات کا عزم بھی ظاہر کیا کہ حکومت اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت پانچ سالوں میں پانچ لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے، پہلی مرتبہ عام آدمی کو یہ احساس ہوا ہے کہ ریاست ماں کے جیسی ہے جو اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔
 

صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف خاندانوں کو اپنی چھت کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف  سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میاں نواز شریف نے اہم سیاسی امور کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو گائیڈ لائن دی۔ صدر ن لیگ نے معاشی اشاریے بہتر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔ ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔ سیاسی و مذہبی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے چارٹر دن کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر تمام رکن ممالک کی حکومتوں اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے کہا آج کا یہ پر مسرت موقع ہمیں جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے ہمارے مشترکہ عزم کی بھی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سارک چارٹر دن کی چالیسویں سالگرہ، 8 دسمبر 2025ء پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا چالیس برس قبل جب سارک کی بنیاد رکھی گئی تھی تو مقصد یہ تھا کہ ہمارے ممالک کے درمیان مکالمے کو فروغ دیا جائے، تعاون کو مضبوط کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے علاقائی، سیاسی عوامل کے باعث یہ مقاصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہو سکے، تاہم میں سارک سیکرٹریٹ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس نے تنظیم کے اہداف کے فروغ اور رکن ممالک کے درمیان بامعنی تعاون کے مواقع پیدا کرنے میں تسلسل کے ساتھ بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں بڑھتے ہوئے علاقائی تعاون کے تناظر میں، جنوبی ایشیا میں اقتصادی، ڈیجیٹل اور عوامی روابط کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ ہمیں مل کر ایسے روابط کو تقویت دینا ہوگی جو تجارت، سرمایہ کاری، جدت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا خطہ غربت، موسمیاتی تبدیلی سے پیدا آفات، غذائی و توانائی کے عدم تحفظ اور صحت عامہ جیسے مشترکہ چیلنجز کا سامنا کر رہا ‘ ان کا حل باہمی اعتماد، نیک نیتی اور تعاون کی روح کے ساتھ اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ صرف مشترکہ اقدام کے ذریعے ہی ہم اپنی عوام کیلئے ایک مضبوط اور جامع مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان سارک چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کیلئے پرعزم ہے۔ آئیے آج ہم اپنے عزم کی تجدید کریں کہ ہم ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کریں گے۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کی سبکدوش صدر مسز ثریا انور کی یتیم اور کمزور بچوں کیلئے 50سالہ خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا انکی سربراہی میں ایس او ایس 65 پراجیکٹس کر چکی، 2600 بچوں کی دیکھ بھال، 12,500 طلباء کو تعلیم پر سبسڈی اور ہر سال 1,200 نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ حکومت نے ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔سابق گورنر پنجاب شاہد حامد کو ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیاہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو سندھ کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج، ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر دنیا کی قدیم ترین، بھرپور اور سب سے زیادہ متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منا رہے ہیں۔  ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا سندھ کلچر ڈے ہمیں پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایات، فکری قوت اور معاشی ترقی میں صوبے کی بے مثال خدمات کی یاد دلاتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف  سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی صدر ن لیگ نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو  
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو
  • نواز شریف آئی ٹی سٹی کے تعمیراتی کام میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی
  • نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا:وزیراعظم
  • نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، وزیراعظم
  • ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے: مریم نواز
  • جیل میں نواز شریف کو ایسی چیز دی گئی جس سے ان کے پلیٹلیٹس خطرناک حد تک گر گئے، ناصر بٹ
  • سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن پر پروپیگنڈا کیا گیا، باربار کہہ رہے ہیں ہمیں اپنی سیاست سے دور رکھو: ترجمان پاک فوج