گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ امپیریل کالج لندن نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں اپنا کیمپس قائم کرے گا اور اس کے ساتھ 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اس دعوے کے بعد ن لیگ کے حامیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شدید تعریف کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس ہینڈل کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا تھا۔

Imperial College London to establish campus at Nawaz Sharif IT City with a 300-bed hospital.

pic.twitter.com/hMGVUcK7UX

— PMLN (@pmln_org) October 18, 2025

تاہم، امپیریل کالج لندن نے پاکستان میں اوورسیز کیمپس کھولنے کی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ کالج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کوئی کیمپس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ موجود نہیں اور تمام کیمپس برطانیہ میں ہی ہیں۔

نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کیمپس کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں، لاہور کیمپس بنانے کی خبریں غلط ہیں۔ امپیریل کالج لندنhttps://t.co/tYoHOLFxg3 https://t.co/AFbMJPe6P2 pic.twitter.com/10GlDlI2HK

— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) October 21, 2025

حبیب اکرم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پاکستانی یونیورسٹی ہوتی تو اس خبر کی تردید کرنے کی جرات بھی نہ کرتی۔

اٹھارہ اکتوبر کو پنجاب کی صوبائی حکومت کے سرکاری X ہینڈل سے اطلاع دی گئی کہ ایمپیریل کالج لندن نواز شریف IT سٹی میں قائم ہوگا اور اسکے ساتھ 300 بستر کا ہسپتال بھی تعمیر ہوگا۔ ایمپیریل کالج تک یہ اطلاع پہنچی تو وہ جھٹ سے تردید کرنے اۤگئے۔ کوئی پاکستانی یونیورسٹی ہوتی تو تردید کی… pic.twitter.com/W4CcHzl6Uo

— Kismat Khan (@KismatZimri) October 22, 2025

احمد گھمن نے کہا کہ قوم کو خوش فہمیوں میں رکھا جا رہا ہے یا شعوری طور پر گمراہ کیا جا رہا ہے؟ انہوں نے سوال کیا کہ جھوٹ کے سہارے حکمرانی کب تک جاری رکھی جائے گی؟

پنجاب کی وزیرِاعلیٰ کا ایک اور دعویٰ حقیقت کے سامنے پگھل گیا!
مریم نواز نے بڑے فخر سے اعلان کیا کہ امپیریل کالج لندن لاہور میں اپنا کیمپس قائم کر رہا ہے،
مگر خود امپیریل کالج نے دو ٹوک الفاظ میں تردید کر دی:

> “ہمارا کسی اوورسیز کیمپس کا کوئی منصوبہ نہیں!”

سوال یہ ہے کہ —
قوم… pic.twitter.com/r5Vx6hCy62

— Ahmad Ghuman (@ghuman_ar) October 22, 2025

عمران ریاض خان نے سوال کیا کہ مریم نواز اور پنجاب حکومت کو جھوٹ بولنے کی عادت کیوں ہے۔

ایمپیریل کالج پاکستان نہیں آ رہا انتظامیہ نے تردید کر دی ہے پتہ نہیں مریم نواز پنجاب حکومت کو جھوٹ بولنے کی عادت کیوں ہے ۔
عمران ریاض خان pic.twitter.com/6wRAncue4t

— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) October 22, 2025

سعید بلوچ لکھتے ہیں کہ آپ جعلی حکومت بنا کر آپ اپنےحامیوں کو تو گمراہ کر سکتے ہیں لیکن دنیا کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

کروڑوں لوگوں کا حق مار کے جعلی حکومت بنا کر آپ اپنے جاہل حامیوں کو تو گمراہ کر سکتے ہیں لیکن دنیا کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ امپیریل کالج نے میڈم چیف منسٹر کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔ انٹرنیشنل بے عزتی https://t.co/0rQeNqHDjQ pic.twitter.com/9ICiUiflPp

— Saeed Baloch (@saeedimrankhan) October 21, 2025

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس خبر کو شیئر کیا تھا لیکن امپیریل کالج کی تردید کے بعد انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔ تاہم مسلم لیگ ن کے آفیشل پیج پر یہ ٹوئٹ اب بھی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امپیریل کالج مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امپیریل کالج مریم نواز امپیریل کالج لندن نواز شریف مریم نواز لاہور میں کی تردید ا فیشل

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا