شدید بارش کے سبب تمل ناڈو میں ریڈ الرٹ، سکول و کالج بند ،پروازیں منسوخ، گردابی طوفان کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: شدید بارش کے سبب سکول اور کالج بند کرنا پڑ گئے، پروازوں کا شیڈول تہس نہس ہو گیا اور وسیع علاقہ میں ریڈ الرٹ جاری ہو گیا، گردابی طوفان کا خطرہ بھی لاحق ہو گیا، چوبیس گھنٹے سے مسلسل برس رہی بارش مزید 24 گھنٹے برسنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔
پڑوسی ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں آج شدید بارش نے زندگی کا نظام درہم برہم کر ڈالا، چنئی کے مشہور مرینا بیچ پر بھی موسم کافی خراب ہے اور شمال مشرقی مون سون کی شدت کے سبب ساحل پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں، یہاں گردابی طوفان کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔
خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار
اس سال مون سون بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں مین تباہ کن ثابت ہوئی، پاکستان مین تو مون سون کی بارشیں دو ہفتے ہوئے تھم چکی ہیں لیکن ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں اب بھی بارش کا قہر جاری ہے۔
چنئی میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے
تمل ناڈو اور پڈوچیری میں گذشتہ روز سے مسلسل بارش ہو رہی ہے،شدید بارش کے سبب تمل ناڈو کے کئی شہروں میں حالات کافی بگڑ گئے ہیں، چنئی میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔
لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
فلائٹ شیدول تہس نہس ہو گیا
چنئی کے مصروف ائیر پورٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلسل بارش کے دوران کچھ فلائٹس معمولی کے مطباق روانہ ہو سکیں، بیشتر فلائٹس لیٹ ہوئیں، اب کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں،انڈیا کے میٹ ڈیپارٹمنٹ (محکمہ موسمیات)کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں ہے اور اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارش کے بعد گردابی طوفان کا خطرہ
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ جنوبی خلیج بنگال میں ایک گردابی طوفان آنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اس طوفان کے مغرب-شمال-مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے،ساتھ ہی بدھ کو شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں سے دور جنوب،مغرب اور اس سے متصل مغربی وسطی خلیج بنگال کے اوپر ایک دباؤ علاقہ میں مرتکز ہونے کی امید ہے۔
برقعہ پوش خواتین قیمتی انگوٹھیوں کا باکس چوری کر کے فرار
بہت سے اضلاع میں ریڈ الرٹ، چنئی میں اورینج الرٹ!
محکمہ موسمیات کی جانب سے ساحلی تمل ناڈو کے کئی اضلاع جیسے ولوپورم، کڈڈالور، مائیلادوتھورائی، ناگاپٹنم، ترووالور، تنجاور، پڈوکوٹائی اور رامناتھ پورم کے لیے شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ ریاست تمل ناڈ کے دارالحکومت چنئی کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے،اس کے علاوہ سیلم، تروچیراپلی، ویلور، تروپتر، دھرما پوری اور پڈوکوٹائی اضلاع میں الگ الگ مقامات پر بھی بارش ہونے کی فورکاسٹ ہے۔
پنجاب حکومت کا لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ
مسلسل بارش سے اربن فلڈ آگیا
مسلسل 24 گھنٹہ ہونے والی شدید بارش کے سبب راجدھانی چنئی سمیت ریاست کے کئی علاقے زیر آب ہو گئے ہیں، جس کے سبب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اس درمیان چنئی کے مشہور مرینا بیچ پر بھی موسم کافی خراب ہے اور شمال مشرقی مانسون کی شدت کے سبب ساحل پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں، یہاں گردابی طوفان کا خطرہ بنا ہوا ہے۔
ممبئی کے حالات بھی مخدوش
امریکا نے روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد
دوسری جانب ممبئی میں بھی گذشتہ روزسے مسلسل شدید بارش جاری ہے اور اگلے 3 دنوں تک ہلکی اور درمیانی بارش ہونے کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی اور ٹھانے اضلاع میں جمعرات سے ہفتہ تک 3 دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی امید ہے، اس دوران گرج کے ساتھ چھینٹے بھی پڑ سکتے ہیں۔
جنوبی کونکن کے رتناگیری میں ہفتہ تک اور سندھودرگ ضلع میں جمعہ تک یلو الرٹ جاری کیا گیا، رائے گڑھ ضلع میں بدھ کو ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی امید ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گردابی طوفان کا خطرہ شدید بارش کے سبب ہونے کی امید ہے محکمہ موسمیات بارش ہونے کی الرٹ جاری ریڈ الرٹ تمل ناڈو کا امکان بارش ہو چنئی کے ہو گیا ہے اور
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔