سٹی42: پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث بھارتی پراکسی خارجی گروہ  کے خلاف جنگ میں مزید دس خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جن میںہمارے جوانوں نے بے جگری کے ساتھ  کومبیٹ کارروائی کرتے ہوئے۔
گزشتہ چار روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ  بھارتی پراکسی دہشتگرد گروہ کے 94 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
شمالی وزیرستان میں میر علی اور دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ آپریشن کئے۔ 

فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہماری فورسز نے 16 اکتوبر کو ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر ہماری فورسز نے 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی اور 16 اکتوبر کو دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر کارورائی کی۔

ہلاک ہونے والے  دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔ اس دہشتگرد کا مارا جانا چار دن میں ملنے والی ایک اور  بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی حکومت کا سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

دوسرے آپریشن کے دوران میر علی میں ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، اس خودکش حملے کے ساتھ دھماکے کی آڑ لے کر  تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کاؤنٹر ٹیررزم  کارروائی  میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیئے گئے۔ الحمدللہ! ہماری سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ایف بی آر ملازمین کی کارکردگی کا پول کھل گیا

گزشتہ 4 روز کے دوران افغان طالبان رجیم کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم رسید کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت، آخری خوارجی ک دہشتگرد کے خاتمے تک افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے یوں ہی ڈٹے رہیں گے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز جہنم واصل فورسز نے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار