میرعلی میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
میر علی میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور بروقت جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرعلی میں دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی حملہ ایک بارودی گاڑی کے ذریعے سیکورٹی کیمپ کی دیوار کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔
اس دھماکے کے فوراً بعد چند مسلح افراد نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔
حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد 3 دیگر حملہ آوروں نے کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کی مگر سیکورٹی فورسز نے موثر ردِعمل کرتے ہوئے انہیں موقع پر ہی ختم کر دیا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز کو اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا اور تمام اہلکار محفوظ ہیں۔ واقعے کی جگہ پر موجود حکام نے صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے فوری طور پر اضافی دستے تعینات کر دیے اور کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا گیا تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا بچ جانے والے حملہ آور کو ختم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران دہشت گرد عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کی گئی ہیں اور اس دوران مجموعی طور پر 88 حملہ آور ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا نتیجہ ہیں اور ریاست مسلح عناسر عناصر کے خاتمے تک نہیں کارروائیاں جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی اداروں کی بروقت اور موثر کارروائیوں نے ایک بار پھر شدت پسند عناصر کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔
دتہ خیل (ٹِنگ کلی) اور میر علی میں مختلف آپریشنز کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد مارے گئے جب کہ متعدد مشکوک ٹھکانوں کی صفائی کے لیے کلیئرنس کارروائیاں جاری رکھی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں انٹیلی جنس حاصل ہونے کے بعد منصوبہ بندی کے تحت انجام دی گئیں تاکہ مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
دتہ خیل میں انجام دی گئی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کی طویل نگرانی کے بعد گھیرے میں لے کر اُن کے ٹھکانے پر چھاپا مارا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہو گئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فتنۃ الخوارج کا ایک سینئر کمانڈر محبوب عرفِ محمد بھی شامل ہے ۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں مشتبہ سرگرمیوں اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات سامنے آنے پر تقریباً ایک ہفتے تک نگرانی کی گئی اور موقع ملتے ہی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
دوسری جانب میر علی میں ایک دوسری کارروائی میں ایک حملہ آور نے بارودی گاڑی کو سیکورٹی کیمپ کی دیوار سے ٹکرایا، جو دھماکے سے پھٹ گئی۔ اس کے بعد 3 اور مسلح افراد نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث وہ کیمپ کے باہر ہی مارے گئے اور خوش قسمتی سے سیکورٹی اہلکاروں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔