راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا،  سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔

افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔

افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افغان باشندوں تحویل میں

پڑھیں:

کراچی: افغان بستی میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز، 1800 مکان مسمار

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی افغان بستی میں غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز کر دیا گیا۔

آپریشن کے چھٹے روز 1800 غیرقانونی مکان مسمار کر دیئے گئے، آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، اینٹی انکروچمنٹ فورس، پولیس اور رینجرز شریک ہوئی، حکام نے بتایا کہ قبضہ مافیا نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 234 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان بستی میں 3100 غیرقانونی مکانات تعمیر ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا، غیرقانونی طور پر مقیم 45 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: گوالمنڈی میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
  • راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد گرفتار
  • کراچی: پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف آپریشن، 45 افراد گرفتار
  • کراچی: افغان بستی میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز، 1800 مکان مسمار
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، متعدد افغان باشندے زیر حراست
  • سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر میں پولیس کا بڑا سرچ آپریشن، افغان باشندے گرفتار
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن؛متعدد افغان باشندے زیرحراست
  • گوادر : بغیر سفری دستاویز کے ایران جاتے ہوئے5 افغان باشندوں سمیت 17 افراد گرفتار
  • حیدرآباد©: افغان پناہ گزینوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران پولیس اہلکار باچا خان چوک پر غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کو تلاش کر رہے ہیں