کراچی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) 20 یورپی ممالک نے یورپین کمیشن کو ایک مشترکہ خط بھیجا ہے جس میں افغان تارکین وطن کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خط آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیا، سویڈن اور ناروے نے بھیجے ہیں۔ خط میں ان ممالک نے یورپین کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جائے۔ اس بات کا انکشاف بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان تارکین وطن کی واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں۔ ان ممالک نے خط میں کہا کہ اگست2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانوں کی واپسی کے لیے باضابطہ معاہدہ نہیں ہوسکا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان شہری سنگین جرائم میں پکڑے جاتے ہیں لیکن کوئی معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ملک بدر نہیں کر پاتے ہیں۔ ان ممالک نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ جرائم پیشہ افغانوں کی ملک بدری نہ ہونے کی وجہ سے یورپی ممالک کی سکیورٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ خط میں ان ممالک نے یورپین کمیشن کو تجویز دی کہ افغانوں کی وطن واپسی کے معاملے پر ترجیح دیں جس کے لیے طالبان سے بات چیت بھی کرنا پڑے تو گریز نہ کیا جائے۔ دریں اثناء این این آئی کے مطابق کراچی پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ، الآصف سکوائر اور اس کے اطرافی علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ الآصف سکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا، جس میں اعلی پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا جب کہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک کے مطابق آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ان ممالک نے

پڑھیں:

لاہور: غیر قانونی مقیم افغانیوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

—فائل فوٹو

لاہور میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دے دی گئی۔

افغان باشندوں سے کاروبار اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پنجاب سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ

صوبۂ پنجاب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، پنجاب پولیس 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔

محکمۂ اوقاف کی تحویل میں دی گئی جائیدادوں پر غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، اس کےخلاف کریک ڈاؤن کریں۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اسلحے کی نمائش و ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف آپریشن، 45 افراد گرفتار
  • کراچی: افغان بستی میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز، 1800 مکان مسمار
  • لاہور: غیر قانونی مقیم افغانیوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
  • یورپ سے افغانیوں کو بےدخل کیا جائے؛ 20 ممالک کا کمیشن سے مطالبہ
  • یورپین کمیشن سے افغانیوں کو بےدخل کیا جائے؛ 20 یورپی ممالک کا مطالبہ
  • سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر میں پولیس کا بڑا سرچ آپریشن، افغان باشندے گرفتار
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن؛متعدد افغان باشندے زیرحراست
  • پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ شروع
  • یورپ کے 20ممالک کا غیر قانونی مقیم افغانوں کو ہر صورت واپس بھیجنے کا مطالبہ