74 سالہ شخص نے 5 کروڑ روپے دے کر 24 سالہ خاتون سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے علاقے پاسیٹان ریجنسی میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب 74 سالہ شخص Tarman نے خود سے 50 سال چھوٹی، 24 سالہ خاتون Shela Arika سے شادی کرلی۔ اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ دلہن کو 3 ارب انڈونیشین روپے، یعنی پاکستانی کرنسی میں 5 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی گئی۔ شادی کی تقریب یکم اکتوبر کو نہایت شان و شوکت سے منعقد ہوئی، جہاں دلہن کو باضابطہ طور پر ایک چیک بھی پیش کیا گیا۔ مہمانوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور روایتی تحائف کے بجائے میزبانوں کی جانب سے انہیں ایک لاکھ انڈونیشین روپے نقد بطور تحفہ دیے گئے۔
یہ تقریب اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب ویڈنگ فوٹوگرافی کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا کہ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑا ادائیگی کیے بغیر روانہ ہوگیا اور ان سے رابطہ ممکن نہ رہا۔ افواہیں یہاں تک پھیل گئیں کہ Tarman رقم ادا کیے بغیر ایک موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا، اور کچھ لوگوں نے تو چیک کو بھی جعلی قرار دیا۔ تاہم چند دن بعد Tarman نے سوشل میڈیا پر ان تمام دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیک اصلی تھا اور وہ کہیں فرار نہیں ہوا۔ دلہن کے خاندان نے بھی ان افواہوں کو جھٹلاتے ہوئے وضاحت دی کہ نوبیاہتا جوڑا ہنی مون پر گیا ہوا ہے۔ دوسری جانب، فوٹوگرافی کمپنی کی شکایت پر مقامی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آئی پی ایل کی قدر میں مسلسل دوسرے سال بڑی کمی ریکارڈ
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا مالیاتی ماڈل بحران کا شکار ہوگیا۔
ڈی اینڈ پی ایڈوائزری کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ریکارڈ آمدنی کے باوجود آئی پی ایل کی قدر میں 17 فیصد کمی ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی مجموعی قدر 92500 کروڑ سے کم ہوکر 76100 کروڑ رہ گئی۔
آئی پی ایل کی قدر میں لگاتار دوسرے سال کمی ہوئی ہے جبکہ 2023 میں اس کی قدر لیگ کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔