سبق یاد نہ کرنے پر استاد کا کم عمر طالبعلم پر بدترین تشدد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے ایک نجی اسکول میں استاد نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
زرایع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالب علم سبق یاد نہ کر سکا تو استاد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بچے کے جسم پر نیل اور زخموں کے نشان پڑ گئے۔
متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ استاد نے سبق نہ یاد کرنے پر مارا پیٹا، جبکہ والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور متعلقہ استاد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث استاد کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، جبکہ قانونی کارروائی کرنا متاثرہ بچے کے والدین کا حق ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔
رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔