راولپنڈی: شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے میں ملوث 5 ملزم زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، تمام کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
گوالمنڈی کے علاقے میں شہری کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے ویڈیو سامنے آئی تھی۔ 8 سے 10 افراد نے شہری کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں بعض افراد مسلح تھے۔
راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں تشدد کرنے والے ملزمان کے ہاتھوں میں آتشی اسلحہ بھی دیکھا گیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو پہلے گرفتار کر لیا تھا۔
متاثرہ شہری نے انتظامیہ سے اسکریپ گوداموں کی شکایت کی تھی، شہری کی شکایت پر انتظامیہ نے 5 سے 6 اسکریپ گودام سیل کیے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہری کو برہنہ کر کے تشدد
پڑھیں:
کراچی میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 5 ملزمان گرفتار
ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان بیرون ملک لوگوں کے بینک اکاونٹ ہیک کرلیتے تھے
ڈی ایچ اے فیز 6 میںکارروائی،1 لیپ ٹاپ ، 13 موبائل فونز،مختلف اہم دستاویزات برآمد
(رپورٹ: افتخار چوہدری) غیرقانونی کال سینٹر سے ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان بیرون ملک لوگوں کے بینک اکاونٹ ہیک کرلیتے تھے۔تفصیلات کے مطابق یشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر ڈیجیٹل ڈکیتیوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔کارروائی بڑا بخاری میں ایک فلیٹ پر کی گئی ہے، جسے منظم کارروائیوں کے لیے جواد خان نامی ملزم نے لے رکھا ہے تاہم وہ بیرون ملک فرار ہے۔گرفتار ملزمان میں ایل ون، ملک نثار، شیرازطارق، شہریار طارق اور وائز شامل ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی کراچی طارق نواز نے بتایا کہ اس فلیٹ سے ہیکنگ کا منظم نیٹ ورک چلایا جارہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان بیرون ملک ڈیجیٹل وارداتوں میں ملوث ہیں، جو بیرون ملک لوگوں کے بینک اکاونٹ ہیک کرلیتے تھے اوران اکاونٹس سے اپنے مختلف اکاونٹس میں رقم ٹرانسفر کرتے تھے۔فلیٹ میں سرچنگ کے دوران 11 سینٹرل پروسیسنگ یونٹس، 1 لیپ ٹاپ ، 13 موبائل فونزاورمختلف اہم دستاویزات برآمد کرلی ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹراین سی سی آئی نے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔کراچی میں ہیکنگ یا ڈبے کے غیرقانونی دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور ایسے عناصر کو گرفتار کرکے جلد کٹہرے میں لایا جائے گا۔