وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانامحمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔
صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت کا شکریہ اد اکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو کی گئی۔(جاری ہے)
اس موقع پر امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر لیبر خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کوفیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے کہا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں صوبہ بھر میں امن وامان کی فضا بہتر ہوئی ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال محمد اقبال خان کابینہ میں
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔