لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جدید زرعی مشینری کے استعمال اور دھان کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی مہم نے تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع کے کسانوں کا پنجاب حکومت کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جدید مشینری کے استعمال سے سموگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کے فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم کا کسانوں کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی ٹیمیں دھان اور گندم کے کاشتی علاقوں میں آگاہی مہم چلا رہی ہیں ۔ محکمہ زراعت کی ٹیمیں ہر علاقے کے کسانوں کو فصل کی باقیات نہ جلانے پر قائل کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سوپر سیڈر اور جدید مشینری کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم میں اس وقت 91 بیلرز اور 814 کبوٹا ہارویسٹرز کام کر رہے ہیں ۔

بیلرز کے ذریعے اب تک 31630 ایکڑ رقبے پر فصل کی باقیات اٹھائی گئی ہیں ۔ کبوٹا ہارویسٹرز کے ذریعے اب تک 314000 ایکڑ رقبے سے فصل کی باقیات جمع کی جا چکی ہیں ۔ کسانوں کی بڑی تعداد نے پنجاب میں پہلی بار فصل کی باقیات جلانے کے بجائے اسے جانوروں کے چارے کے لیے جمع کیا ۔کاشتکاروںنے پنجاب حکومت کی آگاہی ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بار فصل کی باقیات نہیں جلائیں، اس سے سموگ پیدا ہوتی ہے، لوگ بیمار ہوتے ہیں۔

کھیت میں آگ لگانے کے بجائے ہم نے اس دفعہ مشینوں کے ذریعے پرالی جمع کی ہے، جانوروں کے چارے کے لئے استعمال کریں گے۔ پنجاب حکومت کی مہم کی وجہ سے اس بار کھیتوں میں آگ نہیں لگائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحول اور زراعت دوست اقدامات میں تعاون پر پنجاب کے کسانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی پنجاب حکومت کی مریم نواز شریف ا گاہی کی مہم

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن