وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فصل کی باقیات (پرالی) نہ جلانے اور جدید زرعی مشینری کے استعمال سے متعلق آگاہی مہم نے صوبے بھر میں تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع کے کسانوں نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی ماحول دوست مہم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں سموگ کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں فصل جلانے کے رجحان میں کمی، کسانوں نے نئی تاریخ رقم کردی

پہلی بار جدید زرعی مشینری کا بڑے پیمانے پر استعمال

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار، دھان کی کٹائی کے موسم میں کسانوں نے سوپر سیڈر، بیلر اور کبوٹا ہارویسٹرز جیسی جدید مشینری استعمال کی، جس کے باعث فصل کی باقیات جلانے کی روایت میں نمایاں کمی آئی۔

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبے میں اس وقت 91 بیلرز اور 814 کبوٹا ہارویسٹرز کام کر رہے ہیں۔

بیلرز کے ذریعے 31,630 ایکڑ رقبے پر فصل کی باقیات اٹھائی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں لکڑی اور کوئلہ جلانے پر پابندی

کبوٹا ہارویسٹرز کے ذریعے 3,14,000 ایکڑ سے زائد رقبے سے پرالی جمع کی گئی ہے۔

 کسانوں کی جانب سے مثبت ردعمل

کسانوں نے حکومت کے اقدام کو  انقلابی قدم قرار دیا ہے اور کہا کہ اس سال انہوں نے کھیتوں میں آگ لگانے کے بجائے
مشینوں کے ذریعے پرالی جمع کر کے اسے جانوروں کے چارے کے طور پر استعمال کیا۔

’ہم نے اس بار فصل کی باقیات نہیں جلائیں، اس سے سموگ پیدا ہوتی ہے اور لوگ بیمار ہوتے ہیں۔ کھیتوں میں آگ لگانے کے بجائے ہم نے مشینوں سے پرالی جمع کی ہے۔‘

 پنجاب حکومت کی آگاہی مہم جاری

پنجاب حکومت کی ٹیمیں دھان اور گندم کے کاشتی علاقوں میں مسلسل آگاہی مہم چلا رہی ہیں۔
محکمہ زراعت کی ٹیمیں کسانوں کو فصل کی باقیات نہ جلانے اور جدید زرعی آلات کے استعمال پر قائل کر رہی ہیں۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کسانوں سے اظہارِ تشکر

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسانوں کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ
پنجاب کے کسانوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ ماحول اور زراعت دوست پالیسیوں میں حکومت کے بہترین شراکت دار ہیں۔

’یہ مہم کسانوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ ہم سب نے مل کر اپنے بچوں کے لیے صاف فضا اور صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب سموگ فری پنجاب مریم نواز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سموگ فری پنجاب مریم نواز فصل کی باقیات مریم نواز

پڑھیں:

بینظیر ہاری کارڈ پروگرام کے تحت 55.9 ارب روپے کسانوں پر خرچ کیے جائیں گے، شرجیل میمن

ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت گندم کی کاشت کے لیے کسانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے، گندم کی پیداوار میں اضافہ ملک میں خوشحالی اور خود کفالت کا باعث بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر  اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن  نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گندم کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے بینظیر ہاری کارڈ پروگرام کے تحت 55.9 ارب روپے کسانوں پر خرچ کرنے جارہی ہے، ابتدائی طور پر چار لاکھ کسانوں کو ہاری کارڈ پروگرام میں شامل کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں 22 لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعما میمن نے کہا کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سندھ بینک کے ذریعے مزید 50 ہزار بینظیر ہاری کارڈز جاری کیے جائیں گے، ہاری کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، جن کسانوں کے پاس پہلے سے بینظیر ہاری کارڈ موجود ہے وہ فوری طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، جن کسانوں کے پاس بینظیر ہاری کارڈ نہیں، وہ شناختی کارڈ یا زمین کا ریکارڈ دکھا کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے گی اور ڈیجیٹل نظام سے زمین کی جانچ پڑتال بھی ہوگی، ویٹ گروورز پروگرام کے تحت ایسے کسانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے جن کے پاس ایک سے پچیس ایکڑ زمین ہے، گندم کی کاشت کے لیے کسانوں کو ایک بوری ڈی اے پی اور دو بوریاں یوریا کھاد فراہم کی جا رہی ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت گندم کی کاشت کے لیے کسانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے، گندم کی پیداوار میں اضافہ ملک میں خوشحالی اور خود کفالت کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے اس فیصلے سے چھوٹے کسانوں کو مؤثر انداز میں مدد ملے گی، اس اقدام کا مقصد صرف مالی امداد فراہم کرنا نہیں بلکہ کسانوں کو باعزت طریقے سے خود کفیل بنانا ہے، آئندہ مرحلے میں سندھ حکومت مزید لاکھوں کسانوں کو بینظیر ہاری کارڈ فراہم کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف سرگرمیاں ناقابل برداشت، تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی تیاریاں
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی دھان کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی مہم تحریک میں تبدیل
  • بینظیر ہاری کارڈ پروگرام کے تحت 55.9 ارب روپے کسانوں پر خرچ کیے جائیں گے، شرجیل میمن
  • پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی
  • تحریک لبیک کے دفاتر سیل، پنجاب حکومت کا تنظیم پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
  • ‘پنجاب حکومت کا فیصلہ ٹھیک ہے’، ملک بھر میں ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے تحریک شروع ہوگئی
  • سہیل آفریدی نام کے وزیراعلیٰ؛ اصل اختیار کون استعمال کرےگا، اندر کی کہانی باہر آ گئی
  • پنجاب میں فصل جلانے کے رجحان میں کمی، کسانوں نے نئی تاریخ رقم کردی
  • پنجاب میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں لکڑی اور کوئلہ جلانے پر پابندی