تحریک لبیک کے دفاتر سیل، پنجاب حکومت کا تنظیم پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر سیل کر دیے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو اور سواں سمیت مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اداروں کی سفارش اور حکومت کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد انتہا پسند سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے وفاق سے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے، تمام بینک اکاؤنٹس منجمد اور جائیدادیں و اثاثے محکمہ اوقاف کی تحویل میں دیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ تنظیم کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے کہ ریاست مخالف بیانیے اور پرتشدد احتجاج کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، قانون کی عمل داری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک لبیک
پڑھیں:
اسلام آباد: انتظامیہ کا تعلیمی ادارے، دفاتر کھولنے کا اعلان
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
انتظامہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری تعطیل یا بندش کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، آج اسکول، کالج اور دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آج اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔