وزیراعلیٰ پنجاب سے نئے صوبائی وزرا کی ملاقات، امن و امان اور محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشا اللہ بٹ کو کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والے جھنڈے کا معاملہ کیا ہے ؟
صوبائی وزرا نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں پارٹی امور، سیاسی معاملات، ملکی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے وزیراعلیٰ کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں صوبے بھر میں امن و امان کی فضا بہتر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تنقید کے بعد مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا اتار دیا گیا، ’عوامی طاقت زندہ باد‘
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صوبائی وزیر محنت کو مقررہ اجرات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
سیالکوٹ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری : خوشحال پجناب کی تعمیر دیہی خواتین کے بغیر ناممکن : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب 400ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں بھلوال، وہاڑی اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ سعودی سرمایہ کاروں کو آفر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں 4 انڈسٹریل اسٹیٹ غیرملکی سرمایہ کاروں کو آفر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ محکمہ فشریز کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈمک میں بے ضابطگیوں اور گھپلوں کا سخت نوٹس لیا۔ اجلاس میں فیڈمک اور پیڈمک میں بے ضابطگیاں اور گھپلوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈمک سمیت تمام انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق پالیسی کا ازسر نو جائز ہ لینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو کامیاب کرنے کے لئے رولز اینڈ ریگولیشن میں ترمیم کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو فیڈمک اور پیڈمک کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں فیڈمک اور پیڈمک میں متعدد بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ناک کے نیچے فراڈ ہوتا رہا، کسی نے پرواہ نہیں کی۔ سرکاری اراضی کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں۔ ان کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دیہی خواتین کے حقوق کا دن منانے کا مقصد دیہاتی خواتین کی محنت اور کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔ ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ دیہی خواتین کسان کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ، ہمت کارڈ سے مستفید ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی خواتین کے لئے پنجاب کے تمام بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ بلاسود قرضے، لیپ ٹاپ اور تعلیمی سکالرشپ سے دیہی بیٹیوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی آرہی ہے۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔ دیہی خواتین کے خود روزگار کے لیے مویشی مہیا کیے جارہے ہیں۔ ورچوئل پولیس سٹیشن ہر طبقہ کی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔