ملکی معیشت کی ترقی میں دیہی خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد دیہی خواتین کی محنت، جدوجہد اور خدمات کو سراہنا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی دیہی خواتین محنت، محبت، احساسِ ذمہ داری اور قربانی کی بہترین مثال ہیں، جن کی بدولت صوبے کی زمین زرخیز ہوتی ہے، گھر آباد رہتے ہیں اور ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی عورت صرف محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی میں ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیہی خواتین سمیت ہر عورت کا تحفظ ان کی "ریڈ لائن” ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دیہی خواتین صرف کسان نہ رہیں بلکہ فیصلہ سازی اور معیشت میں مؤثر کردار ادا کریں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت پنجاب دیہی خواتین کے لیے نئے مواقع اور سہولیات فراہم کر رہی ہے، جن میں کسان کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ اور ہمت کارڈ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ بلاسود قرضے، لیپ ٹاپ اور تعلیمی اسکالرشپس سے دیہی بیٹیوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آرہی ہے۔
مریم نوا نے مزید کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز اور مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے خواتین کو روزگار کے مواقع دیے جا رہے ہیں، جبکہ ورچوئل پولیس اسٹیشن خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان دیہی خواتین مریم نواز
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کاسندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کاسندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر خصوصی پیغام سندھی یوم ثقافت پر محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہل پنجاب کا سلام۔ مریم نواز شریف سندھ پاکستان اور دنیا کے کونے کونے میں موجودسندھی بہن بھائیوں کوسندھی ثقافتی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ سندھ کی پہچان امن، محبت اور بھائی چارہ ہے۔ سندھ کی اجرک، سندھی ٹوپی،دلکش موسیقی، شاعری اور پاکستانی کی ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ سندھ کی خوبصورت اور قدیم تہذیب و ثقافت سب کے لئے دلکشی کا سبب ہیں۔ سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے۔