ویب ڈیسک : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا، 3 بڑی ریٹنگ ایجنیسز نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا۔

ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے کراچی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیزچیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا، کہا کہ کابینہ نے پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔ ہمیں جیو پولیٹیکل صورتحال سے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورچین سے ہمارے آہنی تعلقات ہیں۔ امریکا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کررہاہے۔

28 کروڑ روپے کا لباس:دبئی کے سنار نے  عالمی ریکارڈ قائم کر دیا  

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے۔ آج رات سے ورچوئل مذاکرات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے سلسلے میں واشنگٹن جاؤں گا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب نے کہا

پڑھیں:

کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی: محمد زبیر

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر—فائل فوٹو

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔

اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے 3 ماہ تک آئی ایم ایف کی رپورٹ کیوں دبائے رکھی؟

8، 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 8 اور 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا۔

محمد زبیرنے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ رپورٹ جاری ہوگی تو اگلی قسط ملے گی، ہم اس رپورٹ میں بے ضابطگییوں پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومتی نمائندے اس رپورٹ پر اپنا مؤقف سامنے رکھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی پر بنایا گیا مقدمہ جعلی اور بے بنیاد ہے۔ بانیٔ پر گھڑی کا بے بنیاد کیس بنایا ہوا ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا، مریم اورنگزیب کا ضمنی انتخابات کے نتائج پر ردعمل
  •  الیکشن میں کامیابی حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم
  • آئی ایم ایف نے حکومتی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
  • کانٹینٹ کریئٹر محمد شیراز اور طلحہ احمد کو مینار پاکستان پر ایکسی لینس ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • پاکستان، سعودی عرب دفاعی و تزویراتی تعاون پر کتاب کی رونمائی، ماہرین کا مثبت رد عمل
  • کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی: محمد زبیر
  • سعودی سرمایہ کاری اور معاشی اعدادوشمار سے روپے کی قدر میں مسلسل بہتری
  • اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے محدود تیزی رہی، انڈیکس 162 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
  • آئی ایم ایف رپورٹ ملکی معاشی نظام کو درپیش حقیقی مسائل کواجاگر کرتی ہے ،عاطف اکرام شیح
  • پاکستان اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر عزم و ہمت کے ساتھ گامزن