خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خالد نے2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 6میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

بنوں میں پل کو اڑانے کی کوشش ناکام، دہشت گردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے ایک بڑا دہشتگردی منصوبہ ناکام بنا دیا۔ نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع ایک پل کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کر کے پل کو محفوظ رکھا۔
دہشت گردوں نے 8 سے 10 کلوگرام بارود سے بھری دیسی آئی ای ڈی کو پل کے مرکزی ستون سے منسلک کیا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے عوامی انفراسٹرکچر محفوظ رہا۔
اہل علاقہ نے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔
اسی دوران، سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
صدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس سے قبل بنوں کے مختلف علاقوں میں کیے گئے آپریشنز میں 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق، تمام آپریشنز کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز محفوظ رہیں اور اہل علاقہ نے بھرپور تعاون کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعظم کا بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین
  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن
  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک
  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
  • بنوں میں 3 ماہ کے دوران 140 دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے گئے
  • بنوں میں پل کو اڑانے کی کوشش ناکام، دہشت گردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے
  • بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید
  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک