پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خالد نے 2023ء میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
بنوں میں 3 ماہ کے دوران 140 دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے گئے
—فائل فوٹوبنوں ریجن میں 3 ماہ کے دوران پولیس تھانوں اور چوکیوں پر دہشت گردوں کے ہوئے 140 سے زائد حملے ناکام بنا دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک اور 22 کو زخمی کیا گیا۔
پولیس حکام نے بنوں ریجن میں دہشت گردی کے واقعات اور پولیس آپریشنز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
آپریشن کی نگرانی کرنے والے آر پی او سجاد خان نے کہا ہے کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جدید وسائل ہونے کے باعث ڈرون حملوں سمیت دہشت گردوں کے بڑے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف عوام نے ساتھ دیا۔